ناندیڑمیں 25ستمبر کو نوجوانوں وطلبہ کیلئے ”یوتھ کانفرنس “

ایس آئی اوساوتھ مہاراشٹرصدرسلمان احمد کا پریس کانفرنس سے خطاب
ناندیڑ:8ستمبر(نامہ نگار) نوجوانوںاورطلبہ میںحصول تعلیم کا مقصد اور ان کی ذمہ داریوں کااحساس پیدا کرنے کیلئے ناندیڑشہرمیں 25ستمبر بروزمنگل کومدینتہ العلوم ہائی اسکول گراو¿نڈ میں یوتھ کانفرنس بعنوان”وہ صبح ہم ہی سے آئے گی“ کاانعقاد ایس آئی او ناندیڑ ضلع کی جانب سے کیاجارہا ہے ۔اس طرح کی معلومات اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کے ساو¿تھ مہاراشٹر صدر جناب سلمان احمد نے آج سہ پہر ہوٹل سٹی پرائیڈ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں دی ۔اس موقع پر ایس آئی او نا ندیڑضلع صدر محمدزاہد ‘ پروگرام کے کوآرڈینیٹر محمد مصدق بھی موجود تھے ۔ سلمان احمد نے کانفرنس کے بارے میں کہا کہ ناندیڑ ضلع بھر سے تقریبا10ہزار نوجوانوں کی شرکت متوقع ہے جس میں دیگر طبقہ وسماج کے نوجوان بھی شرکت کررہے ہیں ۔ اسکی تشہیر کےلئے اسکول و کالجس میں پروگرام رکھے جائیں گے اس کے علاوہ مختلف محلہ جات میں کارنر میٹنگوں کاانعقاد بھی کیاجارہا ہے ۔کانفرنس میں جے این یو یونیورسٹی کے گمشدہ طالب علم نجیب احمد کی والدہ نفیس احمد کے علاوہ جماعت اسلامی ہند کے سرکردہ ذمہ داران بھی شرکت کررہے ہیں جو طلباءکی رہنمائی کریں گے۔اس کانفرنس میں خصوصی طو رپر نوجوانوں اور طلبہ کو یہ پیغام دیاجائے گا کہ اگر اس ملک ‘ قوم و ملت کیلئے کوئی کارساز سرمایہ ہے جو ملت اسلامیہ کے پچھڑے پن اورر خستہ حالی کے ساتھ ملک میںغیر امن ماحول کوامن کاماحول بناسکتا ہے تو وہ نوجوان اورطلبہ ہیں۔

Leave a comment