شیوپال یادو نے بنایا سماجوادی سیکولر مورچہ، کہا ایس پی سے نظرانداز لوگوں کو جوڑیں گے
سماجوادی پارٹی میں حاشیہ پر ڈھکیلے گئے شیوپال یادو نے بدھ کو سماجوادی سیکولر مورچہ کی تشکیل کا اعلان کیا۔ شیو پال نے کہا کہ سیکولر مورچہ کے تحت ایس پی میں نظرانداز کئے گئے رہنماؤں اور دیگر چھوٹی پارٹیوں کو شامل کرنے کا کام کیا جائے گا۔ انہوں نے صاف کیا کہ وہ سماجوادی پارٹی کو نہیں چھوڑ رہے ہیں۔
شیو پال یادو نے کہا، "میں نے سماجوادی سیکولر مورچہ کا قیام کیا ہے۔ جس کسی کا بھی سماجوادی پارٹی میں احترام نہیں ہو رہا اسے ہمارے ساتھ آنا چاہئے۔ ہم اپنے ساتھ چھوٹی پارٹیوں کو بھی جوڑیں گے۔”