لائنس کلب سڈکو اورنگ آباد کی جانب سے شیخ عبدالرحیم کو "مثالی معلم” کا ایوارڈ تفویض

0 50

اورنگ آباد ۔ 08 ستمبر ۔لائنس کلب سڈکو اورنگ آباد کی جانب سے "مثالی معلم "ایوارڈ تقریب حال ہی میں محصول پربودھنی حال میں منعقد کی گئی۔اس تقریب میں ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کے ریاستی صدر شیخ عبدالرحیم کو "مثالی معلم” ایوارڈ سے نوازا گیا۔لائنس کلب کی جانب سے ٹرافی، گلدستہ اور سرٹیفکیٹ لائن راہول اوسیکر چارٹر ممبر لائن رام رائن منتری, لائن این جی کارخانے کلب پریسیڈنٹ، لائن مہیندر کھانا پورکر، سیکرٹری لائن انیکیت راج ہنس، پروجیکٹ چیرمین لائن سبھاش اتری، کو چیرمین ڈاکٹر سید نعیم، ایم جے ایف لائن چھا بڑا، سابق صدر، لائن رمیش اوچار، رمیش پوار، کشور واگھمارے، لائن مینا پورکر کی موجودگی میں دیا گیا۔شیخ عبدالرحیم  گزشتہ کئی سالوں سے تعلیمی میں اور اقلیتی طبقے کے طلبہ و اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں ۔ان کی محنت کو مدنظر دکھتے ہوئے لائنس کلب سڈکو اورنگ آباد کی جانب سے مثالی معلم ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ مختصر وقت میں ان کے کئے گئے کام کی بدولت انھیں دیا گیا یہ تیسرا ایوارڈ ہے۔ 2016 میں انھیں یوا شکتی پترکار سنگھ کی جانب سے یوا گورو ایوارڈ دیا گیا جبکہ سال 2017 میں ارہنت فاؤنڈیشن دہلی کی جانب سے معلم دوست و بہترین سماج سیوک ایوارڈ دیا جاچکا ہے۔ شیخ عبدالرحیم ایک سماجی تنظیم ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کے ذریعے سماجی و تعلیمی کام انجام دیتے ہیں اور ان کی ایک مہم "گلدستے کی بجائے کتاب”یہ گلّی سے لے کر دلّی تک پہنچ چکا ہے۔اس کی حوصلہ افزائی وزیرِتعلیم ونود تاؤڑے صاحب نے خود کی ہے۔لائنس کلب سڈکو اورنگ آباد کی جانب سےمثالی معلم ایوارڈ دیئے جانے پر ان کے والدین، بھائی اور دوست احباب نے مبارکباد دی ہے۔شیخ عبدلرحیم سر نے یہ ایوارڈ ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کے سبھی خیر خواہ و فیملی کو سرشار کیا ہے ۔۔۔