ناندیڑ۔9ستمبر(نامہ نگار) : کانگریس پارٹی نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف آج 10ستمبر کو بھارت بند کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس کے اعلان کردہ بھارت بند کو دیگر سکیولر پارٹیوں کی بھی تائید و حمایت حاصل ہورہی ہے۔ ناندیڑ میں بھی بند کو مختلف تنظیموں نے اپنی تائید کا اعلان کیا ہے۔ اسکول بس و وین اسوسی ایشین کے ناندیڑ ضلع صدر نکھل لاتورکر نے بند کو اپنی تائید کا اعلان کرتے ہوئے طلباءکے سرپرستوں کو اطلاع دی ہے کہ 10ستمبر کو ناندیڑ ضلع میں اسکول بس اور وین بند رکھے جائیں گے۔ اُسی طرح ناندیڑ ضلع آٹو یونین اور آٹو رکشہ سنگھٹنا نے بھی بند میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ بند کے مد نظر آج پیٹرول پمپوں پر کافی قطاریں نظر آئی۔ وہاں پر بھی ۰۱ستمبر کو بند کے اعلان کا بورڈ لگایا گیا تھا۔