ناندیڑکے سینکڑوں افراد کی سماج وادی پارٹی میں شمولیت

0 22

ناندیڑ:9ستمبر(راست) آج بروز اتوار 9ستمبر کو سماج وادی پارٹی کے ناندیڑ ہیڈ آفس میں جناب سید معین (کارگزارصدرسماج وادی پارٹی) کی موجودگی میں قدیم شہر کے فتح برج کے سینکڑوں نوجوانوں اور علاقہ کی معززشخصیات نے سماج وادی پارٹی میںشمولیت اختیار کرلی ۔ان افراد میں سید الیاس‘ عبدالماجد‘ سید ایوب مقتدر‘غلام اعجاز مقبول حسین ‘افضل مزمل ‘عبدالشکور محمدیوسف محمدمعین عبداللہ وغیرہ شامل ہیں۔ ان سبھی افراد نے سماج وادی پارٹی کے قائد جناب ابوعاصم اعظمی اور جناب سید معین صاحب کی قیادت پر اعتماد کااظہار کیا ہے ۔