کیا سچ میں سلمان خان نے کیرالہ کو عطیہ کئے 12 کروڑ روپیے؟
کیرالہ سیلاب زدگان کی مدد کے لئے پورا ملک ایک ہو گیا ہے۔ لوگ بڑھ چڑھ کر متاثرین کے لئے عطیہ کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی لوگوں سے آگے آکر متاثرین کی مدد کے لئے اپیل بھی کی جا رہی ہے۔ بالی ووڈ کی کئی قدآور شخصیات نے بھی سیلاب متاثرین کے لئے کروڑوں روپیے عطیہ کئے ہیں۔
اس کے بعد سننے میں آیا کہ سلمان خان نے کیرالہ کی مدد کے لئے 12 کروڑ روپیے عطیہ کئے ہیں۔ سلمان خان آج کل مالٹا میں اپنی فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ کر رہے ہیں اور ٹویٹر پر اپنی والدہ کے ساتھ تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔
س سنی سنائی خبر پر اداکار جاوید جعفری نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ ’سلمان خان نے کیرالہ سیلاب متاثرین کے لئے سی ایم ریلیف فنڈ میں 12 کروڑ روپیے عطیہ کئے ہیں۔ یہ انسان صحیح میں کچھ مختلف ہے۔ کتنوں کی دعائیں لے کر چل رہا ہے۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔ آپ کی عزت کرنے کے ساتھ ہی آپ سے بہت پیار کرتا ہوں‘۔ لیکن جب جاوید سے اس ’ڈونیشن‘ کا ثبوت مانگا گیا تو ایسا کوئی ثبوت ان کے پاس نہیں تھا۔
یہاں تک کہ سلمان نے بھی عطیہ سے متعلق کوئی ذکر نہیں کیا ہے اور کیرالہ کے وزیر اعلیٰ نے جو فہرست جاری کی ہے اس میں بھی سلمان خان کا نام نہیں ہے۔ جاوید نے اس کے بعد اپنے اس ٹویٹ کو ہٹانے میں ہی بہتری سججھی اور لکھا کہ انہوں نے اس خبر کو کہیں سنا تھا۔ آپ کے لئے بھی اطلاع یہی ہے کہ ابھی تک ’بھائی‘ کی جانب سے 12 کروڑ کی کسی بھی مدد کی خبر سچی نہیں ہے۔