Saher me kam hota korona ihteyat jarori

بھیونڈی میں کم ہوا کورونا کا قہر
12 ہزار سے زائد مریض ہوئے ٹھیک ، 241 زیر علاج

بھیونڈی ( ایس اے ):- بھیونڈی میں کورونا مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ جو بظاہر شہر میں کورونا کا قہر اب ختم ہوتا جارہا ہے ۔جس کی وجہ سے بھیونڈی شہر میں کوویڈ مراکز کے بند ہونے باوجود ابھی بڑی تعداد میں کورونا اسپتالوں میں بیڈ خالی ہے ۔ اسی طرح اب تک بھیونڈی شہر اور دیہی علاقوں میں کل ملے 13 ہزار 186 کورونا مریضوں میں سے 12 ہزار 378 افراد علاج کے بعد ٹھیک ہوچکے ہیں جبکہ اب صرف 241 افراد ہی زیر علاج ہیں ۔
واضح ہو کہ بھیونڈی میں اب کورونا دم توڑنے لگا ہے ۔ یہاں شہر اور دیہی علاقوں کو ملا کر روزانہ صرف 20 سے 25 مریض مل رہے ہیں ۔ جبکہ ٹھیک ہونے کی شرح دوگنا ہے ۔ اب تک شہری علاقے میں کل 6،274 مریض مل چکے ہیں لیکن اسی کے ساتھ ہی علاج کے دوران ٹھیک ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کئے جانے والے مریضوں کی تعداد 5،804 ہوگئی ہے ۔ وہی صرف 125 افرادکا ابھی مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہیں ۔ جبکہ 345 افراد کی موت ہوچکی ہے ۔ اسی طرح دیہی علاقوں میں اب تک کل مریض 6،923 پائے گئے ہیں ۔ جن میں سے 6،579 افراد علاج کے دوران ٹھیک ہوگئے ہیں ۔ جبکہ 122 مریض کا علاج ابھی بھی مختلف اسپتالوں میں جاری ہیں ۔ مرنے والوں کی تعداد 222 تک پہنچی ہے ۔ یعنی کم ہوتے کورونا کے پیش نظر بھیونڈی شہر میں 31 کوویڈ مراکز کو بند کردیا گیا ہیں ۔ تاہم دوسرے لہر میں کورونا کے اضافے کے امکانات کے پیش نظر انتظامیہ پوری مستعد ہے ۔ جس کے سبب یہاں کووڈ پر لگام لگایا گیا ہے جو شہریوں کے لئے راحت بھری ہے ۔ یہاں بھیونڈی سب ڈویژن آفیسر ڈاکٹر موہن نلدکر نے بتایا کہ اگر کورونا کو واپس نہیں آنے دینا ہے تو کووڈ قوانین کا ہر شخص کو سختی سے عمل کرنا پڑے گا ۔ بار بار ہاتھ دھونا ، سوشل ڈسٹنشنگ پر عمل کرنے کے ساتھ ہی سبھی کو بار بار سینیٹائزر کرنا ضروری ہے ۔