کپور خاندان نے لیا 70 سال پرانے آر کے اسٹوڈیو کو بیچنے کا فیصلہ، وجہ جان کر ہو جائیں گے حیران

0 36

بالی ووڈ کی پہچان رہا راج کپور کا آر کے اسٹوڈیو اب بکنے جا رہا ہے۔ لیجینڈری اداکار راج کپور نے 70 سال قبل چینبور میں اس اسٹوڈیو کو تعمیر کرایا تھا۔ راج کپور کی بیوی کرشنا راج سمیت پورے خاندان نے مل کر یہ فیصلہ لیا ہے۔

رشی کپور نے بھی ٹویٹ کر کے اس بات کی اطلاع دی ہے۔ واضح ہو کہ کپور خاندان اسٹوڈیو بیچنے کے لئے بلڈرس، ڈیولپرس اور کارپوریٹس سے رابطہ میں ہے۔ خاندان کی جانب سے رشی کپور نے کہا کہ ’ ہم نے اسٹوڈیو میں رینویٹ کرایا تھا لیکن ہر بار ایسا کرنا ممکن نہیں ہے۔ کئی بار یہ ضروری نہیں کہ ساری چیزیں آپ کے حساب سے ہی ہوں۔ ہم سبھی اس بات سے بے حد غمگین ہیں۔

راج کپور نے 90 فیصدی فلمیں دو ایکڑ زمین میں تیار اسی اسٹوڈیو میں بنائی تھیں۔ گزشتہ سال 16 ستمبر کو اسٹوڈیو میں آگ لگ گئی تھی۔ اس دوران اس کے کچھ حصے جل گئے تھے۔ اسٹوڈیو بیچنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ آج کل کوئی بھی اتنی دور شوٹنگ کے لئے نہیں آنا چاہتا، کیوں کہ انہیں یا تو اندھیری کا یا پھر گورے گاوں کی جگہ آسانی سے مل جاتی ہے۔