ناندیڑمیں9،ستمبر کو راحت کریڈٹ کو آپریٹیوسوسائٹی کا سالانہ اجلاس

0 41

ناندیڑ:8ستمبر(عبدالرحمٰن):راحت کریڈٹ کو آپریٹیو سوسائٹی ناندیڑ کا دوسر اسالانہ اجلاس آج مورخہ 9ستمبر2018ء،بروز اتوار صبح دس بجے انورگارڈن ،مال ٹیکڑی روڈ ،دیگلور ناکہ میں منعقد ہورہا ہے۔اس اجلاس میں سوسائٹی کے ممبران(شئیرہولڈرز) کے روبرو سوسائٹی کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ اجلاس کی صدارت سوسائٹی کے چیرمین ڈاکٹر ایم اے بصیر کریں گے جبکہ مہمانان خصوصی کے طور پر جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کے امیر انجینئر توفیق اسلم خان صاحب ، مفتی وقایت اللہ صاحب قاسمی (امام و خطیب مکہ مسجد،ناندیڑ)اور جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کے امیر مقامی جناب محمد عبدالجلیل شرکت کریں گے۔مذکورہ جانکاری راحت کرےڈٹ کو آپریٹیو سوسائٹی ناندیڑ کے چیف ایگزیکٹیوآفیسر جناب محمد اکرام الدین نے دی ہے۔ر احت کریڈٹ کو آپریٹیو سوسائٹی کے سی ای او محمد اکرام الدین نے بتایا کہ سوسائٹی ضلع ناندیڑ کا قیام معاشرہ کو سود کی لعنت سے پاک کرنے اور اسلامی نظام معیشت کو متعارف کرانے کی غرض سے جماعت اسلامی ہند ناندیڑکی کوششوں سے عمل میں آیا۔الحمدللہ اپنے قیام کے روز اول سے ہی سوسائٹی اپنے مقاصد کے حصول کے لئے کوشاں ہے۔راحت سوسائٹی اپنے قیام کے دو سال مکمل کرچکی ہے۔ان دو سالوں میں سوسائٹی نے داخلی و خارجی فرنٹ پر حوصلہ افزا پیش رفت کی ہے۔اب تک تقریباً دو کروڑ روپئے کا قرض ضرورت مندوں میں تقسیم کیا جاچکا ہے۔بلالحاظ مسلک و مشرب تمام ضرورت مند مسلمانوں کو قرضے جاری کئے جاتے ہیں ۔علمائے کرام ،دانشوران ملت اور کئی اہل خےر حضرات راحت سوسائٹی کی کارکردگی سے بے حد متاثر ہیں اور ہر ممکنہ تعاون کے لئے تےار ہیں۔اس کام کو مزید وسعت دےنے کی ضرورت ہے۔ سوسائٹی کی جانب سے سودی قرضوں سے پاک فضاءبنانے کے علاوہ معاشی طور پر بدحال لوگوں کو تجارت اور روزگار کے میدان میں کھڑا کرکے مستقبل میںشہر میں ایک بڑی تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔سوسائٹی ہر سال سالانہ اجلاس منعقد کرکے اپنے ممبران کے روبرو سوسائٹی کی سالانہ کارکردگی کی روداد پیش کرتی ہے۔ چنانچہ سوسائٹی کا دوسرا سالانہ اجلاس مورخہ 9ستمبر2018ء،بروز اتوار صبح دس بجے انور گارڈن ،مال ٹیکڑی روڈ ،دےگلور ناکہ پر منعقد ہورہا ہے۔اس اجلاس کی صدارت سوسائٹی کے چےئرمن ڈاکٹر ایم اے بصےر کرےں گے جبکہ مہمانان خصوصی کے طور پر جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کے امیر انجینئر توفیق اسلم خان صاحب ،مفتی وقایت اللہ صاحب قاسمی (امام و خطیب مکہ مسجد،ناندےڑ)اور جماعت اسلامی ہند ناندےڑ کے امیر مقامی جناب محمد عبدالجلیل شرکت کریں گے۔راحت کریڈٹ کو آپریٹیو سوسائٹی کے سی ای او محمد اکرام الدین نے سوسائٹی کے تمام ممبران سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اجلاس میں ضرور شرکت کریں۔