پوسد میں ایمس کی طرف سے مسلم سائنسدانوں اور مسلم شخصیات کے نمائش کا انعقاد

ef0301b3-a39e-4ad3-89a2-a7fd4eec75db

پوسد:12ستمبر(راست)فیڈ ریشن اف اسلامک یوتھ آرگنائزیشن کے ماتحت پورے ملک میں ایک تعلیمی مہم چلائی جارہی ہے جس کا عنوان ہے من الظلمات الی النور. اندھیرے سے اجالے کی طرف اسی ضمن میں ملک کے مختلف مقامات پر مختلف تقریبات کا انعقاد عمل آرہا ہے اسی کی ایک کڑی شہر پوسد میں فیڈریشن. کی ذیلی ریاستی تنظیم ایمس کی جانب سے شادی کھانہ گڑی وارڈ پوسد میں اسلامک شخصیات اور مسلم سائنسدانوں کی نمائش کی گئی جس میں پوسد کہ گڑی وارڈ کہ اردگرد کہ تقریباً 4 اسکول کہ طلبہ و طالبات نے اپنے اساتذہ کے ہمراہ شرکت کی ساتھ ہی طلبہ نے حسب توقع بہت ہی غور سے نمائش کا معائنہ کیا اور اپنی بیاض میں اسے نوٹ بھی کیا. بعد از نمائش ایمس پوسد کے بھائیوں کی طرف سے انھیں اس نمائش کی غرض و غایت سمجھائی گئ. پروفیسر سید ریحان نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ مغرب کی تنگ نظری کی وجہ سے بہت سے ایسے مسلم سائنسدانوں کے کارنامے آج ہمارے علم سے دور ہے یا تو انھوں نے اسے چھپادیا یا پھر اسے کسی دوسرے کے نام سے منسوب کر لیا اس لیے اس لیے ہماری زمہ داری ہے کہ ہم اپنے اسلاف کے کارناموں کو معلوم کرے. برادر محمد حسین جو کہ ایمس کہ بچوں کا شعبہ کاروان عقاب کہ ریad7fd030-88fe-48c8-a64a-f60fec5c82f5استی زمہ دار ہے نے کہا کہ جو قوم اپنے ماضی کو فراموش کر دیتی وہ مستقبل میں کوئی بڑا کارنامہ انجام نہیں دے سکتی. اسی کہ ساتھ مختلف اسکولوں سے تشریف لائے ہوے اساتذہ نے ایمس کے اس تاریخی پروگرام کو خوب سراہا اور بار بار اس طرح کے پروگرام کو منعقد کرنے کی درخواست کی. آخر میں نمائش کے متعلق طلبہ سے چند سوالات کیے گئے اورجواب دینے والے طلبہ کی ہمت افزائی کہ لیے انھیں انعامات سے نوازا گیا اس طرح نمائش کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا پہلے حصے میں طلبہ اور دوسرے حصے میں عوام الناس کو نمائش کرائی گئی. اخر میں ایمس کہ پوسد یونٹ کے زمہ داران نے تمام ہی شرکائ نمائش کا شکریہ ادا کیا اس طرح نمائش کا اختتام عمل میں آیا.

Leave a comment