راشٹروادی کانگریس پارٹی شعبہ اقلیت کا ڈائریکٹر آف مائناریٹی اینڈ ایڈلٹ ایجوکیشن سے مطالبہ
ناندیڑ: 13ستمبر (راست )۔پری میٹرک اقلیتی اسکالر شپ سال 2018-19کے نئے اور رینیول فارم داخل کرنے کے لئے عائد کی گئی شرائط میں سے سالانہ آمدنی کی شرط ختم کرنے اور فارم داخل کرنے کی حتمی تاریخ میں اضافہ کرنے کا مطالبہ راشٹروادی کانگریس پارٹی شعبہ اقلیت ناندیڑ کی جانب سے ڈائریکٹر آف مائناریٹی اینڈ ایڈلٹ ایجوکیشن پونہ سے ناندیڑ ضلع کلکٹر کے معرفت کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق موجودہ سال کے لئے 23 جولائی 2018ءسے پری میٹرک اقلیتی اسکالرشپ کے نئے اور رینیول فارم آن لائن داخل کرنے کا کام شروع کیا گیا ہے ۔اس سلسلہ میں ضلع ناندیڑ سے 34823 طلباءکو رینیول کے طور پر منتخب کیا گیا ہے ۔ جملہ تعداد میں سے تاہم تقریبا 8250 فارم داخل کئے گئے ہیں ۔ تقریبا 26 ہزار باقی فارمس آن لائن داخل کرنے کاکام جاری ہے۔اسی طرح ضلع بھر سے صرف 4500نئے فارم آن لائن داخل کئے گئے ہیں، جس کے لئے قطعی تاریخ 30 ستمبر 2018ءدی گئی ہے ۔ راشٹروادی کانگریس پارٹی شعبہ اقلیت کی جانب سے سابقہ ضلع صدر محمد زبیر احمد کی قیادت میں طلباءو دیگر پارٹی عہدیداران پر مشتمل ایک نمائندہ وفد نے ناندیڑ ضلع کلکٹر سے ملاقات سے ملاقات کرتے ہوئے ایک مطالباتی محضر پیش کیا ۔ مطالباتی محضر میں سال 2018-19کے نئے اور رینیول فارم داخل کرنے کے لئے عائد کی گئی شرائط میں سے متعلقہ دفتر کاسالانہ آمدنی کا سرٹیفکٹ داخل کرنے کی شرط کو ختم کرتے ہوئے طلباءکے لئے آسانی کی جائے ۔اسی طرح سابق میں اولیائے طلباءکی جانب سے سالانہ آمدنی کا سر ٹیفکٹ کے سسٹم کو قابل قبول تسلیم کیا جائے ۔ چونکہ طلباءکی ایک کثیر تعداد کی جانب سے تاہم فارم داخل نہیں کئے گئے ہیں اس لئے قطعی تاریخ میں اضافہ کیاجائے تاکہ تمام طلباءاسکالرشپ سے استفادہ کر سکیں۔زبیر احمد نے ضلع کلکٹر کی توجہ اس موضوع پر مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ طلباءکے لئے آمدنی سرٹیکفٹ حاصل کرنا کافی محال ہو گیا ہے ۔ روز مزدوری کرنے والے اولیائے طلباءکو آفس کے چکر لگا کر دن بھر کی کمائی سے ہاتھ دھونا پڑ رہا ہے اور ساتھ ہی دیگر اخراجات سے وہ پریشان ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ سنجید گی سے یہ کوشش کر رہے ہیں کہ تمام طلباءکو اسکالرشپ مل جائے لیکن آمدنی سرٹیفکٹ کی شرط کی وجہ سے وہ بھی کافی مشکل میں ہیں ۔ نمائندہ وفد میں راشٹروادی کانگریس پارٹی جنرل سیکریٹری گنیش تادلا پورکر، شری دھر ناگا پورکر کے علاوہ طلباءمیں محمد ارشد ، شیخ آصف ، سجاد خان ، شیخ افروز ، شیخ فیضان ، محمد اظہر ودیگر طلباءکثیر تعداد میں مو جود تھے ۔محمد زبیر احمد نے اساتذہ اکرام سے گزارش کی ہے کہ وہ کام کی موجودہ رفتارکو بڑھائیں تاکہ تمام طلباءاسکالر شپ سے مستفید ہوں۔


اپنی رائے یہاں لکھیں