پاکستان کا نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کےخلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان ، پڑھیں کب سے شروع ہوں گے میچ ؟

0 47

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کےخلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیاگیا ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کےخلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیاگیا ہے ۔تاخیر کا جواز بورڈ سربراہ کی تبدیلی اور ملک میں ہونے والے عام انتخابات کو قرار دیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کی سیریز 3 ٹیسٹ ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہو گی جبکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز ہو گی ۔پی سی بی کی جانب سے اعلان کر دہ شیڈول کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبرکو دبئی میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ 16 اکتوبر سے ابو ظبی میں ہو گا۔اسی طرح پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ 24،26 اور 28 اکتوبر کو ہوں گے۔پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 نومبر سے ابوظہبی میں دوسرا ٹیسٹ 24 نومبر سے اور تیسرا 3دسمبر سے ہوگا،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچ7، 9 اور 11 نومبر کو ہو ں گے جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی 31 اکتوبر ،2 نومبراور4 نومبر کو ہوں گے۔