(NPR) 2011 ءفارم اور 2021(NPR) ءفارم کے سوالات کا موازنہ

محمدتقی ‘مدیراعلیٰ” ورق تازہ“ناندیڑ ۔ 9325610858

بھارت کی مرکزی حکومت نے قوی آبادی رجسٹر(این پی آر) 2021ءکی تیاریاںتقریبا مکمل کرلی ہیں۔ رجسٹرار جنرل اینڈ سینسس کمشنرآف وزارت داخلہ امور ‘ بھارت سرکار نے (این پی آر) قومی آبادی رجسٹر کے پروگرام اور تواریخ کااعلان کردیا ہے ۔یہ رجسٹر 2021ءمیں مکمل طور پر تیارہوجائے گا۔ پروگرام کے مطابق رجسٹر کی تیاری یعنی مردم شماری کا کام دو مرحلوں میںہوگا ۔ پہلے مرحلے میں مکان میںرہائش پذیر افراد کی گنتی کی جائے گی اور دوسرے مرحلے میں آبادی کی گنتی ہوگی ۔سرکاری کارندے جملہ 640 اضلاع ‘ 5924 ٹاون اور 7,933شہروں میں مردم شماری کا کام کریںگے ۔ پہلا مرحلہ یکم مئی 2020 سے شروع ہوگااور14جون 2020 کو ختم ہوگا ۔ دوسرامرحلہ 9فروری 2021تا28 فروری 2021ءکے درمیان تکمیل پائے گا۔ دومرحلوں میں کسی بھی شہری کواپنی ذاتی معلومات سے مطابق سرکاری کارندوں کوکوئی کاغذ یا سرٹیفکیٹ بتانے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی کارندے یہ پوچھیں گے۔

سارے ملک میں اس وقت این پی آر کے خلاف مسلمانوں‘دلتوں اوردیگراقلیتوں کی مہم جاری ہے کہ 2021ءمیں ہونے والی مردم شماری کے فارم میں جو سوالات پوچھے گئے ہیںانھیں اُن پر اعتراض ہے ۔ کیونکہ ان سوالات کے جوابات کی بنیاد پر این آر سی کے عمل کے دوران دستاویزی ثبوت مانگے جائیںگے اور ثبوت دینا ممکن نہیں ہے ۔ 2011ءکے (این پی آر) قومی آبادی رجسٹر کے فارم میںجو سوالات پوچھے گئے تھے ان کی تعداد 15 تھی اور اس بار ان میں چھ سوالات کااضافہ کردیاگیا ہے ۔سوالات کی تفصیل اسطرح ہے۔

2011ءکے (این پی آر) فارم کے15 سوالات
1)فردکانام
2) گھر کے صدرفرد سے تعلق
3)والد کانام
4)ماں کانام
5)شوہر کانام(اگرشادی شدہ )
6)جنس
7)تاریخ پیدائش
8)شادی کے بارے میں ہوئی یا نہیں
9)یوم پیدائش
10)قومیت(اعلان کردہ کی صورت میں)
11)عام رہائش کاموجودہ پتہ
12)موجودہ پتہ پرقیام کی مدت
13)مستقل رہائش کاپتہ
14)پیشہسرگرمیاں
15)تعلیمی قابلیت

این پی آر 2021 میں اضافہ کردہ 6 سوال
۱)ماں او روالد کے پیدائش کامقام
۲)رہائش کاآخری مقام
۳)آدھارکارڈ نمبر
۴)ووٹرآئی ڈی کارڈ نمبر
۵)موبائل فون نمبر کی جانکاری
۶)ڈرائیوئنگ لائسنس نمبر
اس طرح 2021 ءکے این پی آر کے فارم کے جملہ سوالات کی تعداد 21 ہے ۔
2021ءاین پی آر میںاضافی چھ سوالات مکان کے صدر فرد سے پوچھیں جائیںگے ۔ جن کے جوابات سے فرد کی نجی زندگی کے پہلوعام ہوجائیںگے ۔ جیسے آدھار کارڈ نمبر ‘ووٹر آئی ڈی کارڈ نمبر کی تفصیلات ۔ اگر آپ ماں اور والد کے پیدائش کے مقام کی جانکاری دیتے ہیںتوآپ کے پاس والد اور ماں کی پیدائش کا سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہے جو پیش کرنا ممکن نہیں ہے ۔اسی طرح والدین کے رہائش کے آخری مقام کی جانکاری بھی درد سر بن سکتی ہے ۔ اسی لئے لوگ ان سوالات کی مخالفت کررہے ہیں ۔ اگر آپ دستاویزی وثائق پیش کرنے میں ناکام ہوتے ہیں توسرکاری کارندہ آپ کی قومی شہریت کومشکوک کانشان لگا دے گا۔ یہ این آر سی کے عمل کے دوران ہوگا ۔اوراس کے بعد فرد کوجو قانونی ‘عدالتی تکالیف ہوں گی اس کااندازہ لگانا مشکل ہے ۔