مہندرا کمپنی کی نئی کار”مرازو“ کا لانچنگ پروگرام

0 17

ناندیڑ۔۶ستمبر(نامہ نگار) : شارک مچھلی کی طرح تیز دوڑنے کی صفت رکھنے والی مہندرا کمپنی کی نئی کار مرازو کا لانچنگ پروگرام ناندیڑ شہر کے اُجول انٹرپرائزس انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ ناندیڑ میں عمل میں آیا۔ گاڑی کی لانچنگ تقریب میں فلم اسٹار و ڈائریکٹر مہیش مانجرے کر‘ میدھا مانجرے کر‘ رکن اسمبلی ڈی پی ساونت ‘ امیتا چوہان‘ میئر بلدیہ شیلا بھورے‘ مہندرا کے ایریا سیلس منیجر انشومن شریواستو‘ اُجول انٹرپرائزس کی ڈائریکٹر شری جیا چوہان‘ سوجیا چوہان‘ ایم ڈی موہن پاٹل‘ موجود تھے۔ مہیش مانجرے کر کے ہاتھوں مرازو کار کی لانچنگ عمل میں آئی۔ اس موقع پر مہیش مانجرے کر نے کہا کہ ناندیڑ شہر سے اُن کا رشتہ کافی پرانا رہا ہے۔ ڈی پی ساونت کے ہمراہ وہ ۳۸۹۱ءمیں ناندیڑ آکر بسنے کی تیاری میں تھے اور اشوک راﺅ چوہان نے انہیں مہندرا شو روم کی ذمہ داری سنبھالنے کو کہا تھا مگر فلموں کے شوق کی وجہ سے وہ ناندیڑ میں مقیم نہیں رہے اور ممبئی چلے گئے۔ اشوک چوہان‘ ڈی پی ساونت کے ساتھ پرانی دوستی کا انہوں نے تذکرہ کیا۔ مہندرا کی نئی کار مرازو کی انہوں نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایس یو وی طرز کی کاروں میں مرازو نئی ٹکنالوجی کے ساتھ داخل ہوئی ہے۔ دیگر کمپنیوں کے کاروں کے مقابلے مرازو کی قیمت بھی کافی کم ہے۔ مہندرا کی تمام گاڑیاں اپنے گاہکوں کے پورے اعتماد پر ا ترتی آئی ہے۔ مرازو کار بھی ناندیڑ کی عوام کو بہت پسند آئے گی۔ اس موقع پر مہمانوں کا استقبال سوجیا اور شری جیا چوہان نے کیا۔ اس لانچنگ تقریب میں ناندیڑ شہر بلدیہ کے کارپوریٹرس‘ سیاسی قائدین‘ تاجر‘ اور معزز شہری کثیر تعداد میں موجود تھے۔