NEET نیٹ 2019 کاامتحان ٗ سپریم کورٹ کااہم فیصلہ
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے انڈر گریجویٹ میڈیکل کورسزمیں داخلہ سے متعلق قومی اہلیتی مع داخلہ ٹسٹ (نیٹ )۔2019میں 25سال اور اس سے زیادہ عمر کے طلبا کو شامل ہونے کی اجازت دے دی ہے ۔ جسٹس ایس اے بوبڈے کی صدارت والی ڈویژن بنچ نے جمعرات کو حالانکہ یہ واضح کیاکہ ایسے امیدواروں کی نامزدگی عمر کی حد کے تعلق سے سی بی ایس ای کے حکم کے جواز پر اسکے حتمی فیصلہ پر منحصر کرے گی ۔جسٹس بوبڈے نے اپنے عبوری فیصلہ میں کہا،’’ہم عرضیاں منظورکرتے ہیں‘‘ ۔متعلقہ فارم بھرنے کی آخری تاریخ جمعہ 30نومبرتک ہے ۔ایسی صورت میں عدالت عظمی نے سی بی ایس ای کو فارم بھرنے کی آخری تاریخ میں ایک ہفتہ کی توسیع کرنے کا حکم دیا۔