NCP Urdu News1. 31 May 21

3

این سی پی کے ریاستی دفتر میں اہلیابائی ہولکر کو خراجِ عقیدت

ممبئی: عظیم مراٹھا مہارانی اہلیا بائی ہولکر کی یومِ پیدائش کے موقع پر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ریاستی دفتر میں خراجِ عقیدت کا ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ممبرپارلیمنٹ سوپریا سولے نے اہلیا بائی ہولکر کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔ اس پروگرام میں ریاستی جنرل سکریٹری سنجیے بورگے، میونسپل کونسلر راکھی جادھو، این سی پی ممبئی کی خواتین ونگ کی صدر سریکھا پڈنیکر، ریاستی سکریٹری بھالچندر شیرولے، جنوبی ممبئی ضلع صدر وجیے واڈکر، یوتھ ونگ کے کارگزار صدر سورج چوہان، این سی پی ممبئی کی یوتھ (لیڈیز) ونگ کی صدر ادیتی نلاوڑے، ڈیجیٹل میڈیا اینڈ ریسرچ ونگ کے صدر نیرج مہاکال اور سواتی مانے موجود تھیں۔