سمیروانکھیڈے کی کارروائی شک کے دائرے میں

آج کی پریس کانفرنس میں نواب ملک کاپردہ فاش کرنے کا اعلان

ممبئی: ممبئی گواکروز پر کی گئی کارروائی میں جن 10/لوگوں کو پکڑا گیا تھا، ان میں سے ۲لوگوں کو رہا کردیا گیا اور جنہیں رہا گیا ان میں سے ایک بی جے پی کے ایک لیڈر کا داماد تھا۔ اس بارے میں پختہ ثبوتوں کے ساتھ کل(آج) پریس کانفرنس میں پردہ فاش کرونگا۔یہ اطلاع آج یہاں این سی پی کے قومی ترجمان واقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے دی ہے۔

نواب ملک نے جن دولوگوں کو رہا کیا گیا ہے، کروز پر چھاپہ ماری کے بعد انہیں این سی بی کے دفتر میں لایا گیا تھا اور کچھ ہی گھنٹوں میں انہیں رہا کردیا گیا۔ یہ جان بوجھ کر کیا گیا۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا انہیں اس خوف سے رہا کردیا گیا کہ اس معاملے کی پوری سازش سامنے آجائے گی؟نواب ملک نے کہا کہ این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے نے چھاپے ماری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے 8سے10لوگوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ میں نے اسی وقت سوال کیا تھا کہ جب ایک افسرمکمل کارروائی کرتا ہے اور سب کچھ اس کی نگرانی میں ہوتا ہے تو اندازے کے مطابق وہ کیونکر جواب دے سکتا ہے؟ نواب ملک نے کہا کہ بی جے پی کا یہ ہائی پروفائیل لیڈر ہے اور اسی نے یہ پوری سازش رچی ہے۔ پہلے کہا گیا کہ اس میں سیاسی کنکشن کی بات کی گئی تھی پھر بعد سیاسی کنکشن کا وہ شخص رہا کیسے ہوا؟ این سی بی کو اس کا جواب دینا پڑے گا۔

نواب ملک نے کہا کہ پرم ویر سنگھ بھی عوام کا خادم تھا اور شرما بھی عوام کے ہی خادم تھے، لیکن ملک کی خدمت نہ کرتے ہوئے یہ لوگ کچھ دوسرا کام کررہے تھے۔ یہ شخص بھی انہیں میں سے ایک ہے اور رفتہ رفتہ میں اس بارے میں انکشاف کرونگا اور سازش کو بے نقاب کرونگا۔اس نے فلمی لوگوں سے پیسے لئے ہیں۔ ۲گرام،۴گرام کے لئے پیسے لئے ہیں۔ اس کی بہ نسبت ہمارا ریاستی نارکوٹکس کا محکمہ کل دن بھر میں بڑی کارروائیوں کو انجام دیا جس میں اس نے 20کلو ڈرگس پکڑا ہے۔ ہمارے نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ کا جو کام ہے وہ کررہا ہے۔ جوں جوں ثبوت ہمارے ہاتھ لگیں گے، اسی کے مطابق اس کا پردہ فاش کرونگا۔ اس معاملے کو باہر کے کچھ ہائی پروفائل لوگ ہنڈل کررہے ہیں، ہمیں ان سب کے بارے میں مکمل معلومات ہے۔

اجیت داد پوار کی کمپنیوں پر انکم ٹیکس محکمہ کی کارروائی ہورہی ہے۔ ہم انہیں بتاناچاہتے ہیں کہ وہ اس معاملے میں پہلے ہی تفصیل طلب کرسکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا نہ کرتے ہوئے محض بدنامی کی غرض سے یہ کارروائی شروع کی ہے۔ لیکن اس طرح کی کارروائیوں سے ہم ذرا بھی خائف نہیں ہیں اور اس کے خلاف ہم عدالت جائیں گے۔ نواب ملک نے کہا کہمہاوکاس اگھاڑی کے حکومت کے لیڈران کسی سے بھی خوف زدہ نہیں ہونگے۔ مہاراشٹر کی عوام سب کچھ دیکھ رہی ہے۔ بدعنوانی سے پاک کا مطلب کیا بی جے پی کی گنگا میں ڈبکی لگانا ہے؟ جو لوگ بی جے پی میں گئے ہیں وہ بی جے پی کی گنگا میں ڈبکی لگاچکے ہیں۔ بی جے پی کے کچھ موجودہ وسابق وزیروں نے بہت سے بینکوں کوتباہ کردیا ہے، ان کے معاملات کو بھی ہم سامنے لانے والے ہیں۔ہم صرف الزام ہی نہیں لگاتے ہیں بلکہ ثبوتوں کے ساتھ اسے ثابت بھی کرتے ہیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔