ریاست میں 2021میں محکمہ اسکل ڈیولپمنٹ کے ذریعے 2.19لاکھ بیروزگاروں کو روزگار: نواب ملک

ممبئی:کوروناکی وجہ سے ملک وریاست میں بے روزگاری کی سنگین صورت حال کے باوجود ریاستی حکومت کے محکمہ اسکل ڈیولپمنٹ نے بیروگاروں کو روزگارفراہم کرنے کے اپنے مختلف پروگرامس کے ذریعے ریاست میں مختلف کمپنیوں، کارپوریٹس اداروں وصنعتوں میں سال 2021میں 2لاکھ19؍ہزار156؍امیدواروں کو روزگار فراہم کیا ہے۔ یہ اطلاع آج یہاں محکمہ کے وزیر جناب نواب ملک نے دی ہے۔

نواب ملک کے مطابق صرف دسمبر2021میں 45ہزار182؍بیروزگارامیدواروں کو روزگار فراہم کرنے میں کامیابی ملی ہے۔ دسمبر2021میں محکمہ کی جانب سے روبہ عمل لائے جانے مہاروزگار میلوں کو لوگوں کی جانب سے زبردست تعاون ملا ہے۔ مہاسویم ویب پورٹل، آن لائن روزگار میلہ وغیرہ کے ذریعے ریاست میں روزگار کے متلاشی امیدواروں اور مختلف کمپنیوں، کارپوریٹ اداروں و صنعتوں کے درمیان تال میل پیدا کرکے روزگار فراہم کیا جاتا ہے۔

نواب ملک نے بتایاکہ روزگار کے متلاشیوں اور روزگارفراہم کرنے والے اداروں وکمپنیوں کے درمیان براہ راست رابطہ کے لئے محکمہ اسکل ڈیولپمنٹ نے https://rojgar.mahaswayam.gov.in نامی ویب پورٹل شروع کیا ہے۔ روزگار کے خواہشمند امیدوار اس ویب پورٹل پر اپنی تعلیمی قابلیت، مہارت اور تجربہ وغیرہ کے بارے میں تفصیلی معلومات کا اندراج کرتے ہیں، اسی کے ساتھ کمپنیاں، کاروباری افراد، کارپوریٹس ادارے جو قابل امیدواروں کی متلاشی ہوتی ہیں وہ بھی اس ویب پورٹل پر رجسٹر ہو کر اپنے مطلوبہ امیدوار تلاش کر سکتے ہیں۔ ملازمت کے متلاشیوں کو اس ویب پورٹل پر اندراج کرانا ضروری ہے۔اس کے علاوہ محکمہ کی جانب سے اضلاع کی سطح پر وقتا فوقتاآن لائن روزگار میلوں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔

رجسٹرڈ کمپنیوں میں ملازمت کے مواقع

نواب ملک کے مطابق محکمہ اسکل ڈیولپمنٹ کے مہاسویم ویب پورٹل پر اب تک 93ہزار871 سرکاری اور نجی کاروباری اداروں وافراد نے اندراج کیا ہے۔ ان میں سے بہت سے کاروباری افراد اپنی ضروریات کے مطابق اپنے یہاں خالی اسامیوں کو مہاسویم ویب پورٹل اور اسکل ڈیولپمنٹ محکمہ کی آن لائن میلوں کے ذریعے پرکرتے ہیں۔جس سے ملازمت کے متلاشیوں کومحکمہ اسکل ڈیولپمنٹ کے ذریعے ایک بہتر پلیٹ فارم مہیا ہوا ہے۔

ممبئی میں دسمبر میں 7ہزار314بیروزگاروں کو روزگار

دسمبر2021 میں محکمہ اسکل ڈیولپمنٹ کے پاس 69 ہزار52 روزگار کے خواہشمند امیدواروں نے رجسٹرڈ یا دوبارہ رجسٹرڈ کیا ہے۔ ان میں ممبئی ڈیویژن سے 11؍ہزار348،ناسک ڈیویژن سے 10 ؍ہزار889،پونے ڈیویژن سے 13؍ہزار539، اورنگ آبادڈویژن سے سب سے زیادہ18 ؍ہزار357، امراؤتی ڈویژن سے11؍ ہزار658 جبکہ ناگپور ڈویژن سے3 ہزار261 ؍افراد رجسٹرڈ ہوئے۔

اس کے علاوہ ماہ دسمبر میں محکمہ اسکل ڈیولپمنٹ کی جانب سے عمل میں لائے جانے والے مختلف پروگراموں کے ذریعے45؍ہزار182؍امیدواروں کوملازمت ملی ہیں۔ ان میں سے ممبئی ڈویژن کے7؍ہزار314، ناسک ڈویژن کے7ہزار570، پونے ڈویژن کے5ہزار931، اورنگ آباد ڈویژن کے سب سے زیادہ 14؍ہزار73، امراؤتی ڈویژن کے9 ہزار400جبکہ ناگپور ڈویژن کے894 ؍ لوگ روزگار سے لگے ہیں۔

اس کے علاوہ سال2021میں مختلف کمپنیوں۔ کارپوریٹ اداروں وصنعتی اکائیوں میں محکمہ اسکل ڈیولپمنٹ کے ذریعے چلائے جانے والے مختلف پروگراموں کے ذریعے 2لاکھ19؍ہزار156؍لوگوں کو روزگار حاصل ہوا۔ ان میں ممبئی ڈیویژن میں 80ہزار670، ناسک ڈیویژن میں 31؍ہزار607، پونے ڈیویژن میں 62ہزار403، اورنگ آباد ڈیویژن میں 28ہزار2، امراؤتی ڈیویژن میں 12؍ہزار20جبکہ ناگپورڈیویژن میں 4ہزار454بیروزگارامیدواروں کو روزگار حاصل ہوا۔

Leave a comment