کورونا سے مقابلہ کرنے کے لیے مہاراشٹر میں آج سے رات کا کرفیو نافذ

دن میں دفعہ 144لاگو، بنیادی ضروریات کی خدمات جاری رہیں گی، ویکنڈ لاک ڈاؤن کا اعلان

ممبئی: کورونا کے بحران سے مقابلہ کرنے کے لیے مہاراشٹر حکومت نے کچھ سخت فصیلہ کرتے ہوئے آج شام سے رات کے کرفیو کا اعلان کیا ہے جبکہ دن میں دفعہ144لاگو رہے گا جس کے تحت ۵ سے زائد لوگوں کے ایک ساتھ جمع ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ یہ اطلاع آج یہاں کابینی وزیر نواب ملک نے دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج کابینہ کی میٹنگ میں کورونا کو روکنے کے لیے کچھ اہم فیصلے لیے گیے ہیں، جس کے آج شام ۸ بجے سے وہ اصول نافذ کیے جائیں۔مہاراشٹر میں رات ۸ بجے سے صبح ۷ بجے تک کرفیو لاگورہے گا،بقیہ اوقات میں 144نافذ رہے گا۔پانچ سے زیادہ لوگوں کو ایک ساتھ جمع ہونے پر پابندی رہے گی۔سبھی مال، ریسٹورنٹ، بار بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ٹیک اوے ودیگربنیادی ضروریات کی سروسیس چالو رہیں گی۔ سرکاری دفاتر پچاس فصید ملازمین سے چلیں گے۔انڈسٹری پوری طرح سے چالو رہے گی، ورکر پر کسی بھی طرح کی کوئی پابندی نہیں رہے۔کنسٹریکشن سائٹ جہاں ورکروں کے رہنے کا انتظام ہے وہ تمام کنسٹریکشن سائٹ چالو رہیں گی۔سرکاری ٹھیکے جہاں تعمیری کام جاری ہے وہ تمام کے تمام جاری رہیں گے۔ سبزی منڈی وغیرہ پر کسی بھی طرح کی کوئی پابندی نہیں رہے گی، البتہ بھیڑ لگانے پر پابندی ہوگی۔اسی کے ساتھ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ جمعہ رات ۸ بجے سے پیرصبح ۷ بجے تک ویک اینڈ اسٹریک لاک ڈاؤن مہاراشٹر میں رہے گا۔شوٹنگ میں جہاں بھیڑ نہیں رہے گی وہاں کوئی پابندی نہیں رہے گی، لیکن تھیٹرس بند رہیں گے۔ٹرانسپورٹ کا نظام جاری رہے گا۔رکشہ، ٹیکسی، پرائیویٹ گاڑیاں، بسیں وٹرینیں جاری رہیں گی،البتہ ماسک لگانا لازمی ہوگا۔پبلک ٹرانسپورٹ کی جو صلاحیت ہوگی اس سے نصف لوگ ہی اس میں سفر کریں گیں۔یہ فیصلہ متفقہ طور پر لیا گیا ہے اورفیصلہ لینے سے پہلے وزیراعلیٰ نے حزبِ مخالف لیڈر، منسے کے لیڈر راج ٹھاکرے، ہوٹل انڈسٹری، فیکٹریوں کے مالکان اورفلم انڈسٹری کے لوگوں سے بھی بات کی ہے۔

پرشانت جادھو این سی پی شیوڑی تعلقہ کے جوائنٹ سکریٹری نامزد

ممبئی: کوممبئی این سی پی کے صدر واقلیتی امور کے وزیر نواب ملک کی منظوری سے راشٹروادی کانگریس پارٹی نے اپنے سرگرم کارکن پرشانت جادھو کو شیوڑی تعلقہ کا جوائنٹ سکریٹری نامزد کیا ہے۔ شیوڑی تعلقہ صدر امیش یوولے نے آج انہیں تقرری نامہ سونپتے ہوئے ان کی نامزدگی کا اعلان کیا ہے۔ این سی پی کے رکن پرشانت جادھو پارٹی کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں جس کی وجہ سے پارٹی نے اپنے تنظیمی قافلے میں شامل کیا ہے۔ شیوڑی تعلقہ صدر امیش یوولے کے مطابق پرشانت جادھو کی جوائنٹ سکریٹری کے عہدے پر تقرری سے شیوڑی تعلقہ میں پارٹی کو بھرپور تقویت حاصل ہوگی۔