NCP Urdu News 31 May 21

2

مودی نے سات سال میں جتنے بھی خواب دکھائے ایک بھی پورا نہیں کیا: نواب ملک

ممبئی: مرکز کی نریندرمودی حکومت کے سات سال مکمل ہونے پر راشٹروادی کانگریس پارٹی نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے اپنے سات سالہ دورِ حکومت میں ملک کی عوام کو جتنے بھی خواب دکھائے، ان میں سے وہ ایک بھی پورا نہیں کرسکے۔ ان کے خوابوں اور وعدوں کی حقیقت کو ملک کی عوام سمجھ چکی ہے۔ پارٹی کے قومی ترجمان اور اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے یہ باتیں کہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے مہنگائی کم کرنے کا خواب دکھایا، پورا نہیں ہوا۔ پٹرول کی قیمت کم کرنے کا خواب دکھایا وہ پورا نہیں ہوا۔ ملک کے نوجوانوں کو سالانہ دو کروڑ روزگار دینے کا وعدہ کیا وہ پورا نہیں ہو۔ غرض کہ ایسا کوئی وعدہ مودی نے پورا نہیں کیا جو انہوں نے حکومت میں آنے سے قبل ملک کی عوام سے کیا تھا۔ اس لیے اب ملک کی عوام کو مودی سے کوئی امید بھی نہیں ہے۔

نواب ملک نے کہا کہ مرکزی حکومت نے سات سال تو نریندرمودی نے اپنا دوٹرم پورا کیا ہے۔ دوسرے ٹرم میں وزیراعظم مودی نے کورونا کی صورت حال کو پر قابوپانے میں مکمل طور پرناکام رہے۔ بروقت فیصلہ نہیں کرسکے اور جس وقت جس چیز کی ضرورت تھی اس پر بھی وہ فیصلہ نہیں کرسکے۔ جس کی وجہ سے کروڑو لوگ کورونا سے متاثر ہوئے اور لاکھوں لوگ کی جانیں گئیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا بحران سے قبل ہی ملک میں کروڑوں لوگ بیروزگار ہوچکے تھے اور اب جبکہ کورونا کی صورت حال ملک میں سنگین ہے تو بیروزگاری نے گزشتہ تمام ریکاروڈو کو توڑ دیا ہے۔ ویسے بھی کورونا سے قبل ہی ملک میں بیروزگاری نے گزشتہ 45سالوں کے ریکارڈ کو توڑ دیا تھا۔

ایسی صورت میں بھی مہاراشٹر کے محکمہ اسکال ڈیولپمنٹ ورزگار کی جانب سے بیروزگاروں کو روزگار فراہم کرنے کی کوشش جاری ہے اور محکمہ کی جانب سے اب تک لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم کیا جاچکا ہے۔ نواب ملک نے کہا کہ ملک کی معیشت کو مودی نے پانچ ٹریلین ڈالر تک پہونچانے کا وعدہ کیا تھا لیکن صورت حال یہ ہے کہ ملک کی جی ڈی پی نفی میں بھی دوعددوں میں چل رہی ہے۔ اس سے زیادہ مودی سرکار کی ناکامی اور کیاہوسکتی ہے؟انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات سالوں میں ملک کا غریب سے غریب تر ہوتا گیا اور امیر لوگ امیرتر۔ بیروزگاری میں بے پناہ اضافہ ہوا۔ مہنگائی آسمان چھورہی ہے۔سچائی یہ ہے کہ مودی کے سات سال میں لوگوں کا جینا محال ہوگیاہے۔