NCP Urdu News 3 March 21

اب بی جے پی گجرات فسادات کی غلطی کا اعتراف کرے: نواب ملک

ممبئی: کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے یہ ۴۵سال بعدیہ اعتراف کیا ہے کہ ملک میں ایمرجنسی کا نفاذ غلطی تھی۔ اب بی جے پی بھی گجرات فسادات کی غلطی کا اعتراف کرے۔ یہ مطالبہ آج یہاں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے قومی ترجمان اور اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے کیا ہے۔ وہ اسمبلی کے احاطے میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کررہے تھے۔

نواب ملک نے کہا کہ اگرکانگریس غلطیوں کو سدھارنے کی کوشش کررہی ہے تو بی جے پی کب اپنی غلطیوں کو سدھارے گی؟ اس کی معلومات اسے عوام کو دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی فسادات کے معاملے میں کانگریس نے معافی مانگی تھی، اب گجرات فسادات کے بارے میں بی جے پی معافی مانگے۔

WhatsApp Video 2021-03-03 at 11.11.06 AM.mp4