NCP Urdu News 29 May 23

سپریم کورٹ کے فیصلے کی 50ہزارکاپیاں لوگوں تک پہنچائیں گے:جیتندراوہاڈ

ممبئی:مہاراشٹر میں اقتدار کی جدوجہد پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو آسان زبان میں لوگوں تک پہنچانے کی مہم سابق وزیرجیتندراواہاڈ نے آج سے شروع کی ہے۔این سی پی کے قومی سربراہ موجودگی میں انہوں نے اس مہم کا آغاز کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی 50ہزار کاپیاں شائع کرکے لوگوں تک پہنچائیں گے۔

این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل کی پہل پر ’چلئے! سپریم کورٹ کے فیصلے کوسمجھتے ہیں‘ کے عنوان کے تحت جیتندراوہاڈ نے یشونت راو چوہان پرتسٹھان ممبئی میں شردپوار کی موجودگی میں اس مہم کی باضابطہ شروعات کی ۔ اس موقع پر اہاڈ نے آسان زبان میں فیصلے کا تجزیہ کرتے ہوئے وہیپ کس کا لاگو ہوتا ہے اور یہ حکومت کس طرح غیرآئینی ہے، اس کی وضاحت کی۔اس موقع پر لوگوں نے فیصلوں سے متعلق انے شکوک کا بھی اظہار کیا جن کے اوہاڈنے نہایت آسان طریقے سے جواب دیا۔اوہاڈ نے کہا کہ ہیں یہ لڑائی لڑنی ہے اور اس کے لیے ہمیں تیار رہنا چاہئے۔ ہمیں مہاراشٹر کے لوگوں کو یہ بتانا ہے کہ 50کروڑ دے کر ممبران اسمبلی کو توڑا گیا ہے اور وہی 50کروڑ لینے والے آج حکومت میں بیٹھے ہوئے ہیں۔جس طرح یہ حکومت قائم ہوئی، اسے سپریم کورٹ نے منظوری نہیں دی ہے۔ اس لیے سپریم کورٹ کے فیصلے کی 50ہزار کاپیاں ہم لوگوں تک پہنچائیں گے۔

اس پروگرام میں این سی پی کے ریاستی صدر وآبی وسائل کے سابق وزیر جینت پاٹل، سابق وزیراور کانگریس کے لیڈر سنیل کیدار،این سی پی کے خزانچی ہیمنت ٹکلے، این سی پی شعبہ خواتین کی صدر ودھیاتائی چوہان، قومی ترجمان نریندرورما سمیت پارٹی کے عہدیداران وکارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔