بھیونڈی کے نئے ڈی سی پی یوگیش چوہان نے سنبھالا اپنا چارج سابق ڈپٹی کمشنر راجکمار شندے کا اے ٹی ایس ممبئی میں تبادلہ

4

بھیونڈی ( ایس اے ):- بھیونڈی کے نئے ڈی سی پی یوگیش چوہان نے وزارت داخلہ کے ذریعہ کی جانے والی منتقلی کے بعد اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔ مہاراشٹر وزارت داخلہ کے ذریعہ بھیونڈی کے تیز طرار ڈپٹی پولیس کمشنر راج کمار شندے کا ٹرانسفر اے ٹی ایس ممبئی ( خفیہ برانچ) میں کیا گیا ہے ۔

واضح ہو کہ بھیونڈی میں اپنی 15 ماہ کی مختصر خدمات کی معیاد کے دوران ڈی سی پی راجکمار شندے نے بھیونڈی کی فضاء کو پر امن و لاء اینڈ آرڈر کو مضبوطی سے برقرار رکھتے ہوئے سی اے اے اور این آر سی جیسے حساس امور و مسائل پر ہونے والے دھرنے آندولن اور بغیر کچھ بتائے لاکھوں لوگوں کا مجمع سڑک پر اترنے کے بعد بنا پولیس فورس کا استعمال کیے بغیر اسے ہینڈل کرنے کا تاریخی کام انجام دیا ہے ۔

عالمی وبا کورونا بحران میں غریبوں ، مسکینوں اور مہاجرین وطن مزدوروں کی خدمت کا کام انجام دیں کر لوگوں کے دلوں میں راج کرنے کے ساتھ اپنی نمایاں شناخت قائم کی ۔ بھیونڈی میں پولیس سروس میں قلیل مدت کے دوران ڈی سی پی راجکمار شندے نے انتشار پسند عناصر سمیت سیاسی جماعتوں کے سفید پوش لیڈران کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرکے قانون کی پاسداری کا سبق سکھانے کا نڈر و بیباک کام انجام دیا ۔

اقلیتی برادری سمیت تمام مذاہب ، کمیونٹی کے لوگوں کے مابین فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے میں ڈی سی پی راجکمار شندے پوری طرح کامیاب رہے ۔ بیداری شہریوں کے تعاون سے بھیونڈی شہر میں کرائم گراف میں کمی لائی جس کا پورا سہرہ ڈی سی پی راجکمار شندے کے سر جاتا ہے ۔