بزرگان دین کی صالح زندگی کواپنا مشعل راہ بنانا چاہئے :نواب کاظم علی خان

0 120

حضرت خواجہ شمس الدےن قبلہ چشتی کی درگاہ پرنواب کاظم علی خان کے بدست مہمان خانہ کا افتتاح
نئی دہلی اورنگ آباد(پرےس رےلےز )حضرت اورنگ زےب ٹرسٹ کے چےئرمےن نواب کاظم علی خاں کو حضرت خواجہ شمس الدےن قبلہ چشتی کی درگاہ پر مہمان خصوصی کے طور پر مختلف تعمےرات کے افتتاح کے لئے دعوت دی گئی ۔جس مےں نواب کاظم علی خان کے بدست سماع خانہ ،شادی خانہ اور مہمان خانہ کا افتتاح عمل مےں آےا ۔واضح رہے کہ حضرت خواجہ شمس الدےن قبلہ چشتی ؒ اورنگ زےب کے زمانہ کے بزرگ تھے اور نواب کاظم علی خان نانہالی شجرہ نسب سے رشتے دار ہوتے ہےں۔اس موقع پر نواب کاظم علی خان نے اےک کروڑ روپئے بطور نذرانہ پےش کےا ۔انہوں عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے اپنے کلام مےں بزرگان دےن اولےاءکا ذکر کےا ہے ۔جس سے واضح ہے کہ اولےا ءکرام کی عزت و احترام کرنا ہمارے لئے ضروری ہے اور ان کے نقش قدم پر چل کر عمل کرنا بھی ضروری ہے ۔اس کو اپنا مشعل راہ بنانا چاہئے ،ان کی تعلےمات کو زےادہ سے زےادہ پھےلانا چاہئے ۔ان کی درگاہ پر حاضری اس نےت سے دےنا چاہئے کہ اللہ تعالی ان بزرگان دےن کی طرح ہمےں بھی نےک عمل کرنے کی توفےق دے اور دےن کی خدمت کا موقع دے ۔