ابراہم اختر کے ناول”سرِ دار“ کا محمدتقی کے ہاتھوں اجرا
اورنگ آباد:9ستمبر(نامہ نگار) ادارہ کتابی سلسلہ عالمگیر ادب اورنگ آباد(دکن) کے زیراہتمام بروز اتوار 9 ستمبر کو مراٹھواڑہ کی تین ادبی وعلمی شخصیات جناب ابراہیم اختتر افسانہ نگار( پربھنی ) ‘ جناب شاہ حسین نہری شاعر (ا ورنگ آباد)‘ اور محترمہ ڈاکٹرمسرت فردوس محقق ناقدہ اور نثر نگار (اورنگ آباد) کی اردو زبان وادب کی مجموعی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے جلسہ عام میں ان کی شال پوشی اور گلپوشی کی گئی ۔ انھیں میمنٹو اورتوصیف نامہ سے بھی نوازاگیا ۔ اس موقع پرجناب محمدتقی مدیراعلیٰ روزنامہ ور ق تازہ ناندیڑ کے ہاتھوں جناب ابراہیم اختر کے نئے ناول سرِ دار(Sar-e-Daar) کا پُرتپاک اجراءبھی عمل میں آیا ۔ جلسہ اعتراف خدمات کی صدارت جانب اسلم مرزا نے کی اور نظامت کے فرائض معروف افسانہ نگار عظیم راہی نے انجام دئےے ۔ اس موقع پر ابراہیم اختر کے فن اور شخصیات پر عظیم راہی نے ‘ڈاکٹر مسرت فردوس پر معروف افسانہ نگار نورالحسنین نے اور بزرگ شاعر شاہ حسین نہری پر نامور افسانہ نگارشاعمر ونقاد عارف خورشید نے دلچسپ اور خوبصورت خاکہ پیش کیا ۔ صدر جلسہ اسلم مرزا کے علاوہ ابراہیم اختر‘شاہ حسین نہری ‘ڈاکٹر مسرت فردوس‘محمدتقی اور احمدعثمانی(مدیر بیباک مالیگاو¿ں) نے اظہار خیال کیا ۔جلسہ میں ادب ذوق سامعین کی کثیرتعداد موجود تھی۔