چاندیولی کے ترقیاتی کاموں کے لیے نسیم خان کی ڈپٹی میونسپل کمشنر سے ملاقات

15

ممبئی:چاندیولی میں گزشتہ 4-5 سالوں سے التواء کے شکارترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کی سابق وزیر محمدعارف نسیم خان نے سینئر عہدیداران کی موجودگی میں بی ایم سی کے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی۔ چاندیولی حلقے میں کرلا اندھیری روڈ(ساکی ناکہ سے بیل بازار) کی چوڑائی اور مرمت کا کام کئی بار کے فیصلوں کے بار بھی التوازء کا شکار ہے جس کی وجہ سے ٹرافک جام نہایت سنگین مسئلہ بن گیا ہے۔ اس کے علاوہ ساکی ناکہ پریرواڈی میں جھنجھار کھیل میدان میں مجوزہ چھترپتی شیواجی کا مجسمہ ایستادہ کرنا، چاندیولی فارم روڈ سے شیپنگ کارپوریشن آف انڈیا کے پاس مجوزہ ڈی پی روڈ کا نامکمل کام مکمل کرنا، ڈی پی ۹ منوبھائی چال سے جوگیشوری وکرولی لنک روڈ سے جوڑنے والا روڈ کو چوڑا اور مرمت کرنا، سفیدپل نالے پر پل اوراشوک نگر ماروا میں ہندوشمشان بھومی کے قریب پل کا کام مکمل کرنا، 90فٹ منیشا ہوٹل سے اندھیری گھاٹکوپرلنک روڈ تک روڈپر غیرقانونی پارکنگ ہٹاکر روڈخالی کرنا، سنگھرش نگر میں اسکول کی عمارت بی ایم سی کو اپنے تابع میں کرکے 9ویں و10/ویں کی کلاس شروع کرنا، چاندیولی حلقہ اسمبلی دتک بستی اسکیم موثرطریقے سے نافذ کرنا نیز بیشتر جگہوں پر جمع کوڑے کرکٹ کے ڈھیر کو صاف کرنا، پینے کا پانی کا مسئلہ دور کرنا جیسے مختلف مسائل پر بات نسیم خان نے بی ایم سی کے افسران سے بات کی۔ جس کے بعد ڈپٹی میونسپل کمشنر ہرشد کالے نے ان مسائل کو جلد ازجلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس میٹنگ میں نسیم خان کے ساتھ بی ایم سی پری منڈل 05 کے ڈپٹی کمشنر مسٹر ہرشد کالے، بی ایم سی ایل ڈویژن کے اسسٹنٹ میونسپل کمشنر مہادیو شندے، ایگزیکٹیو انجینئر مسٹر راٹھوڑ، میونسپل ایل ڈویژن کے مرمت ڈپارٹمنٹ کے مسٹرراٹھوڈ، بلڈنگ ریپئر ڈیپارٹمنٹ کے مسٹر واکلے،لائسنس محکمہ کی محترمہ جولکر، پارکس ڈپارٹمنٹ کے مسٹر ایرناک، روڈ ڈپارٹمنٹ کے مسٹر گاولی، سالڈ ویسٹ ڈیپارٹمنٹ کے مسٹرکلمبے کے ساتھ ساتھ شری جادھو اور جناب ہیروالے سمیت دیگر متعلقہ محکمے کے افسران موجود تھے۔