ناندیڑ:درگاہ حضرت یتیم شاہ قادری کاعرس منایاگیا

0 117

ناندیڑ:11ستمبر (راست )شہر کی قدیم درگاہ حضرت یتیم شاہ قادری ؒ چوک بازار کا عرس و صندل شریف 29 ذی الحجہ کو منایا گیا ۔حسب روایت بعد ظہر درگاہ حضرت سید شاہ اسماعیل قادری ؒ (محلہ سیدان) کو صندل چڑھایاجاکر بعد عصر درگاہ حضرت یتیم شاہ قادری ؒ (چوک) کوچڑھایاگیا ۔ مراسم عرس وصندل ڈاکٹرسید ضیاءالحسن قادری خلفاکبر وجانشین حضرت سید شاہ سراج الحسن قادری ؒ سجادہ نشین و متولی درگاہ حضرت یتیم شاہ ؒ کے ہاتھوںں انجام پائے ۔ اس موقع پر سینکڑوں معتقدین کے علاوہ سیدشاہ مرتضی قادری مجاہد ‘سجادہ نشین و متولی درگاہ حضرت شاہ اسماعیل قادری ؒ ‘سیدشجاعت حسن قادری نے بھی شرکت کی ۔عرس شریف سے قبل احاطہ درگاہ میں ایک طرحی نعتیہ مشاعرہ بھی ہوا جس میں مقامی شعراءحضرات نے بارگاہ رسالمتاب میں اپنا نذرانہ¾ عقیدت پیش کیا ۔ عرس کے ضمن میںمحفل سماع بھی منعقد ہوئی ۔عرس شریف کے دوسرے دن شب نو بجے نعت خوانی کی محفل کاانعقاد عمل میں آیا ۔