ناندیڑمیں ’تنظیم انصاف‘ کی کیڈر کانفرنس
ناندیڑ:۲ستمبر(عبدالرحمٰن):آل انڈیا تنظیم انصاف کی جانب سے کل3ستمبر کو دیگلور ناکہ کے اکبر فنکشن ہال میں ایک کیڈر کانفرنس کا انعقاد عمل میں آرہا ہے جس میں تنظیم سے وابستہ نئے و پرانے کارکنان کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔تنظیم کے قومی و علاقائی سطح کے ذمہ داران و عہدےداران اس کانفرنس میں شرکاءکی رہنمائی کریں گے۔مذکورہ جانکاری تنظیم انصاف کے ضلع صدر عبدالبصیر مجید نے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ’آل انڈیا تنظیم انصاف‘ کل ہند سطح کی ایک معروف این جی او ہے جو خدمت خلق اورقانونی رہنمائی کے میدان میں اپنی عمدہ سرگرگرمیوں کے لئے جانی جاتی ہے۔ناندیڑ شہر و ضلع میں بھی تنظیم انصاف کی مضبوط شاخیں قائم ہیں جہاں تنظیم تمام طبقات کے لئے اپنی سرگرمیاں انجام دیتی ہے۔ تنظیم کی سرگرمیوں کا دائرہ سماجی،تعلیمی،قانونی وغیرہ محاذوں پر محیط ہے۔تنظیم انصاف کی عمدہ خدمات سے متاثر ہوکر خدمت خلق کا جذبہ رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں تنظیم سے جڑ کو منظم انداز میں سماجی خدمات کے میدان میں سرگرم ہوچکے ہیں جبکہ مزید کئی افراد اس سے وابستہ ہونے کے خواہشمند ہیں۔اپنے قدیم و جدید وابستگان،کارکنان اور ذمہ داران کی تربےت و رہنمائی کے لئے تنظیم انصاف کی جانب سے ناندےڑ ضلع کے لئے ایک کیڈر کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کےا گےا تھا۔اسی ضمن میں کل بروز پیر،۳ ستمبر ۸۱۰۲ءکو شام سات بجے مال ٹےکڑی روڈ ،دیگلور ناکہ کے اکبر فنکشن ہال میں اس کیڈر کانفرنس کا انعقاد عمل میں آئے گا۔اس کانفرنس میں ناندیڑ شہر و ضلع سے تعلق رکھنے والے وابستگان تنظیم بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں۔تنظیم انصاف کے قومی سیکریٹری فاروق احمد اس کانفرنس میں وابستگان کی رہنمائی کریں گے۔اس کے علاوہ تنظیم انصاف کے ضلع صدر عبدالبصیر مجید،شہر صدر محمد فہیم احمد،جاوید ہاشمی،،شیخ بلال،محمد قاسم و دیگر ذمہ داران بھی شرکاءسے خطاب کریں گے۔ذمہ داران تنظیم نے تمام وابستگان سے اپیل کی ہے کہ وہ بروقت پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے سرگرم استفادہ کرےں۔