ناندیڑ:بیوی و بیٹی کے قاتل کودوہری عمر قید کی سزا

ناندیڑ:11ستمبر(نقی شاداب)ڈاکٹرباباصاحب امبیڈکر کی جینتی کے دن اپنی بیوی اور دس سال کی بیٹی کوقتل کرنے والے ظالم شخص کو ناندیڑضلع وسیشن جج سدھیرکلکرنی نے دوہری عمر قید کی سزاسنائی ہے ۔ناندیڑ کے ہڈکو علاقہ میں 14اپریل 2015 کوڈاکٹرباباصاحب امبیڈکر کی جینتی کی دھوم تھی ۔اس دوران رتن چندو ڈھوڑے اپنے میں گھر میں کھانا کھارہاتھااسکی ساس پہنچی اور رتن سے اسکی بیوی گنگا ساگر اورر بیٹی چیتنیہ نگر جینتی جلوس میں لے جانے کیلئے بات کررہی تھی۔شراب کے نشے میںدھت رتن نے ساس کے گھر آنے پر برہم ہوگیااورانھیں گالی گلوچ کی جس کے بعد ساس گھر سے چلی گئی ۔ساس کے جانے کے بعد رتن نے سارا غصہ بیوی گنگاساگر پر نکالااو رجھگڑا کرنے لگااسی دوران رتن نے بیوی گنگاساگراوردس سالہ بیٹی چیتنیہ پر گیاس تیل ڈال کرآگ لگادی ۔جس میںدونوںشدید جھلس گئے ۔دونوں کو علاج کے لئے سرکاری ہسپتال میں داخلہ دیاکیاگیا.چیتنہ نے اسپتال میںشکایت درج کروائی جس کی بناءپر رتن کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 307 کے تحت جرم رجسٹر کیا گیا ہے. علاج کے ابتدائی دنوں کے بعد گنگاساگرکی 15 اپریل 2015 کوفوت ہوگئی اور اس کے بعد 20 اپریل کو چیتنیہ کی بھی چل بسی . اسکے بعد میں ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 302 کا اضافہ کیاگیا۔ ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن کے آفیسر پرشو رام نے ملزم کے خلاف عدالت میںچارج شیٹ دائر کی۔عدالت میں، 11 گواہوں نے بیانات دئےے۔ جج نے رتن چندو ڈھوڑے (42سال) کو دستیاب زبانی ثبوت اور طبی دستاویزات کی بنیاد پردو قتل کے معاملے میں ملزم کو دوہری عمر قید کی سزاسنائی گئی اسکے علاوہ نقد 2 لاکھ جرمانہ بھرنے کی ہدایت دی ۔ دیہی پولیس اسٹیشن کے پولس حوالدار یاض صدیقی نے پیروی آفیسرکی خدمات انجام دیں۔انھیں ملازم شیخ ربانی نے تعاون کیا۔