ناندیڑ کے پورنیما نگر میں شوہر نے بیوی کوقتل کردیا

0 7

ناندیڑ:12ستمبر(نامہ نگار)شہر کے پورنیما نگر میں رہنے والی 25سالہ خاتون کواسکے شوہر نے گلاگھونٹ کر قتل کردیا ہے اس طرح کی شکایت پرائیرپورٹ پولس اسٹیشن میںدرج کروائی گئی ہے ۔تفصیل کے مطابق پورنیما نگر میں رہنے والی سریکھا زوجہ سندیپ کامڑے عمر 25 سال کوا سکا شوہر سندیپ کامڑے کھاد کی دوکان شروع کرنے کیلئے مائیکہ سے 50ہزار روپے لانے کامطالبہ کررہاتھا۔ 10 ستمبر کو صبح نو بجے تا 11ستمبر کوصبح ساڑھے آٹھ بجے کے درمیان ملزم نے کپڑے سے تیار کردہ رسی سے بیوی کاگلا گھونٹ دیااور منہ میں جبراً زہریلی دوا پی کر ثبوت مٹادئےے ۔ جس کی وجہہ سے سریکھا کی موت ہوگئی ۔ائیرپورٹ پولس اسٹیشن میں فریادی انیل بھیم راو¿ لوکھنڈے عمر32 سال ساکن نرمل (تیلنگانہ)کی شکایت پر ملزم شوہر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 302]201‘498(A) کے تحت جرم درج کیاگیا ہے ۔ پی ایس آئی شیخ جاوید مزید تفتیش کررہے ہیں۔