ناندیڑمیں مورچے ‘راستہ روکو ‘دھرنا آندولن پر پابندی

ناندیڑ:13ستمبر۔(نامہ نگار) گنیش چتورتھی ‘گوری استھاپنا او ر یوم عاشورہ کے مدنظر لاءاینڈآرڈر کاکوئی مسئلہ درپیش نہ ہو اسلئے 11تا23ستمبرکے دوران ضلع میںمورچے ‘ راستہ روکو اورد ھرنے آندولن پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ و مقامی ڈپٹی کلکٹر سنتوش وینیکر نے یہ احکامات جاری کئے ہیں ۔جبکہ شادی بیاہ‘ آخری رسومات ‘مذہبی پروگرام‘یاتراور قبل ازاجازت دی گئی سرگرمیوںں پر پابندی نہیں رہے گی ۔ناندیڑ شہرو ضلع میں 11تا20 ستمبر کے درمیان تعزیہ کااہتمام کیاجاتا ہے جبکہ 13تا23 ستمبر کےے درمیان گنیش تہوار منایاجارہا ہے۔سای طرح 15تا17 ستمبر کے دوران گوری پوجا‘لکشمی کاتہوار ہندو سماج کے لوگ بالخصوص خواتین بڑے پیمانے پر مناتی ہیں اسلئے آئندہ گیارہ دنوں تک ان تہواروں کی دھوم رہے گی ۔ لیکن مختلف احتجاج و آندولن کا سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔ جس سے تہواروں کے دنوں میں لاءاینڈآرڈر کی صورتحال بگڑ سکتی ہے اس طرح کی رپورٹ پولس انتظامیہ نے ضلع کلکٹر کو روانہ کی ہے ۔ جس کی وجہہ سے ممبئی پولس ایکٹ 1951 کی دفعہ 37(1)(3) شہر و ضلع میں لاگو کرنے کی سفارش بھی کی گئی تھی ۔ اس کے مدنظر ایڈیشنل کلکٹر و آر ڈی سی سنتوش وینیکر نے فیصلہ لیتے ہوئے ضلع و شہرمیں مورچے ‘ دھرنے ‘ راستہ روکو ‘ آندولن پر پابندی عائد کی گئی ہے اس کے علاوہ تلوار‘ چاقو‘بندوق ‘بھالے اور انسانی جسم پر ایذا پہنچانے والے اسلحہ کے استعمال پرپابندی رہے گی ۔

Leave a comment