مِل گیٹ علاقہ میں اسلحہ کے ساتھ غنڈہ عناصر کاتین افرادپرحملہ

0 26

سماج وادی پارٹی کارگزارصدرسید معین کی بروقت نمائندگی ‘خاطیوں کے خلاف مقدمہ درج

ناندیڑ:27اگست (نامہ نگار) کل شب دیر گئے تقریبا ساڑھے بارہ بجے مل گیٹ علاقہ میں رقم کی لین دین کے معاملے پر کچھ افراد نے ہاتھوں میں تلواریں لے کر دہشت پھیلاتے ہوئے تین افراد پر جان لیواحملہ کیا جس میںتین مسلم نوجوان زخمی ہوئے ہیں۔اس معاملے کی اطلاع فی الفور رات دیر گئے ملتے ہی سماج وادی پارٹی کے ریاستی کارگزا رصدر جناب سید معین نے فی الفور پولس انتظامیہ سے نمائندگی اور زخمیوں کی اسپتال پہنچ کر عیادت کرکے خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کامطالبہ کیا ۔تفسیلات کے مطابق کل شب تقریباً ساڑھے بارہ بجے مل گیٹ علاقہ میں رقم کی لین دین اور جّوے کی رقم کے معاملے پر کچھ افراد میں تنازعہ ہوا۔جس کے بعد سکھ نوجوانوں نے تلواروں کے ساتھ یہاں پر دہشت پھیلاتے ہوئے راستے سے گزرنے والوں پر حملہ کیا جس میں تین مسلم نوجوان زخمی ہوئے ہیں۔اس واقعہ کی اطلاع رات دیر گئے سماج وادی پارٹی کے مہاراشٹر کارگزار صدرجناب سید معین صاحب اور انکے رفقاءکوملتے ہی وہ فی الفور سرکاری اسپتال پہنچے اورجہاں پر زخمی نوجوان زیرعلاج تھے

۔اس کے علاوہ وزیر آباد پولس اسٹیشن پہنچ کر خاطیوں کے خلاف اقدام قتل کامقدمہ درج کروایا ۔انھوں نے ضلع ایس پی سنجے جادھو سے بات چیت کرتے ہوئے انھیں حالات سے واقف کروایا اور کہا کہ اگر اس طرح سے غنڈہ عناصر ہاتھوں میں اسلحہ لے کر لوگوں پر حملہ کرکے انھیں قتل کرنے کی کوشش کریںگے تو شہر کاامن و امان بگڑ سکتا ہے ۔جس پرایس پی نے انھیں تیقن دیا کہ وہ خاطیوںکے خلاف کاروائی کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔سید معین نے سرکاری اسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی اور ڈاکٹروں سے بات چیت کرکے اچھی طرح سے علاج کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر جناب محسن خان ‘عمران خانن ] کے علاوہ عہدیداران اور ورکرس کثیرتعداد میں موجود تھے۔

#Urdu News #Nanded Local #