ناندیڑکے مسلم لڑکوں کوملازمت کاسنہرا موقع
ناندیڑ:یکمستمبر(نامہ نگار)نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی ناندیڑ کی جانب سے آئی ۔ٹی ۔آئی پاس اور Appearedزیر تعلیم لڑکوں کے لئے مختلف کارخانوں کمپنیوں میں نوکر بھرتی کےلئے کیمپس انٹرویو کا انعقاد کیاگیا ہے ۔ اس کیمپس انٹرویو کے لئے اورنگ آباد سے گرومینجمنٹ سرویسیز کے ذمہ داران آرہے ہیں ۔ لہذا آئی ۔ٹی ۔آئی پاس او رچوتھے سیمسٹر کا امتحان دے چکے طلباءخصوصاً مسلم طلباءسے اس موقع کافائدہ اٹھانے کی خواہش نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی کے ذمہ داران محمد سلیم الدین ‘ محمد عبدالرحمن صدیقی ایڈوکیٹ اور غلام مصطفی صمدانی ودیگر نے کی ہے ۔ انٹرویو 3ستمبر 2018ءدوپہر ایک بجے نیشنل آئی ٹی آئی مال ٹیکڑی روڈدیگلور ناکہ ناندیڑ میں رکھاگیا ہے۔