ناندیڑمیں’انڈیا پوسٹ پے منٹ بینک ‘کی افتتاحی تقریب میں کانگریس قائدین مدعو نہیں؟
ناندیڑ:یکم ستمبر(عبدالرحمٰن):محکمہ ڈاک کے تحت شروع کئے جانے والے’انڈیا پوسٹ پے منٹ بینک‘کی افتتاحی تقریب ناندےڑ کے ہیڈ پوسٹ آفس میں منعقدکی گئی ۔ اس تقریب میں بی جے پی کے ایم ایل سی رام پاٹل راتولیکر کو بطور مہمان خصوصی اور شیو سینا کے مقامی رکن اسمبلی ہیمنت پاٹل کو بحےثےت مہمان اعزازی مدعو کےا گےا تھا۔اس کے علاوہ شیو سینا اور بی جے پی کے کئی لیڈران بھی رونق اسٹےج تھے۔ لیکن مقامی رکن پارلیمان اور کانگرےس کے قد آور لیڈر اشوک چوہان کو مدعو نہیں کئے گئے۔ رکن اسمبلی ڈی پی ساونت سمیت کانگریس ا وراشٹروادی سے تعلق رکھنے والا ضلع کا کوئی بھی رکن اسمبلی اسٹیج پر موجود نہیں تھا۔نہ تو دعوت نامہ میں ان کا نام شامل تھا اور نہ اسٹےج بینر پر ان میں سے کسی کا نام تحرےر تھا۔تعجب کی بات ےہ ہے کہ اس سرکاری تقریب میں بی جے پی اور شیو سینا کے سےاسی قائدین کو تو اسٹیج کی رونق بناےا گےا تھا لیکن کانگرےس کے سےاسی قائدین تو دور ،منتخبہ عوامی نمائندوں کو بھی مدعو نہیں کےا گےا۔غےر بی جے پی اور غےر شیو سینا قائدین کو مدعو نہ کرنے کے محکمہ ڈاک کے اقدام کو شیوسینا کے رکن اسمبلی ہیمنت پاٹل نے خوب سراہا۔انہوں نے اپنے خطاب میں اسے ’غیر معمولی اور خوشگوار تبدیلی ‘قرار دےا۔ واضح ہوکہ کسی بھی سرکاری محکمہ کی تقریب میں بلا لحاظ پارٹی متعلقہ مقام کے منتخبہ نمائندوں بالخصوص رکن اسمبلی ،رکن پارلیمان وغیرہ کو ضرور مدعو کیا جاتا ہے ۔سیاسی شخصیات ان پروگراموں میں مدعو نہیں ہوتیں۔لیکن ہیڈ پوسٹ آفس ناندےڑ کی مذکورہ تقریب میں برسر اقتدار پارٹےوں کے منتخبہ نمائندوں کے ساتھ ساتھ سےاسی شخصےات کی موجودگی سے عوام میں چہ میگوئیاں چل رہی ہیں۔جانکار لوگ محکمہ ڈاک کے اس اقدام کو تعصب اور خوشامدپر مبنی قرار دے رہے ہیں۔ محکمہ ڈاک کے افسران اس سلسلہ میں استفسار کرنے پر گول مول جواب دے رہے ہیں۔