ناندیڑ:دوہرے قتل مقدمہ میں محمد یوسف سمیت تین نوجوانوں کو سزائے عمرقید

0 24

ناندیڑ:5ستمبر(نقی شاداب)سال 2014ءکے اسمبلی انتخابات کی تشہیری مہم جاری تھی اس وقت ناندیڑ شہر کے گاڑی پورہ سے متصل رینوکاماتا مندر کے عقب کی گلی میں دوقتل اور چار افراد پرجان لیواحملہ کرنے کی سنگین واردات رونما ہوئی تھی ۔جبکہ اس واقعہ کے دوسرے دن عیدالاضحی بھی تھی ۔اس معاملے کے تین اہم ملزمین کو ناندیڑضلع سیشن جج ایس ایس کھرات نے سزائے عمرقید وفی کس پندرہ ہزار روپے جرمانہ کی سزاسنائی ہے ۔ آج فیصلہ کے وقت تینوں نوجوانوں کے رشتہ دار کثیرتعداد میں احاطہ عدالت میں موجود تھے ۔اسکے علاوہ پولس کا بھی معقول انتظام تھا ۔ تفصیلات کے مطابق5اکتوبر 2014 کی شب ساڑھے دس بجے رینوکاماتا مندر کے عقب میں گلی میں موٹر سائیکل نمبر MH 22-G_ 2250 پر سوارتین نوجوانوں اوراس علاقہ کے کچھ نوجوانوں کے درمیان جھگڑا ہوگیاتھا ۔دونوں نے ایک دوسرے کے گالی گلوچ کی تھی ۔ اس وقت جھگڑے میں جگناتھ سنہ پرمار عمر 28 سال ‘اجئے سنہہ روپ سنہہ کوشک عمر 40سال ‘ نریش سنہہ شیوسنہہ ٹھاکور عمر26 سال ‘ پرلیہ ناتھ راج کمار ٹھاکور 12سال ‘ بھولہ سنہہ پون سنہہ ٹھاکور 22 سال“شوبھم سنہ ٹھاکور عمر19سال پر خنجر سے حملہ کیاگیاتھا جس میںیہ نوجوان شدیدزخمی ہوگئے ۔ اسکے بعد پون سنہہ جگناتھ سنہہ اوراجئے سنہہ روپ سنہہ کوشک کی موت ہوگئی تھی ۔ دوسرے دن 6اکتوبر 2014 ءکوعیدالاضحی تھی ۔ جبکہ 15اکتوبر کو اسمبلی انتخابات کیلئے رائے دہی عمل میں آرہی تھی ۔قتل کی ان وارداتوں کے بعد ضلع بھر میں تناو¿ کاماحول تھا ۔بالخصوص قدیم شہر ناندیڑ میں حالات سنگین تھے ۔عید کے دن بھی حالات کشیدہ رہے اور کرفیو نافذ کردیاگیاتھا ۔ اتوارہ پولس اسٹیشن میں نریش سنہہ ٹھاکور کی شکایت پر محمدیوسف محمدعبدالحق عمر 22 سال ساکن فتح برج ناندیڑ‘ محمد نوید محمد سلیم عمر22 ساکن نزدقبا ءمسجد دیگلور ناکہ ‘شیخ عبداللہ شیخ عبدالصمد 26 سال ساکن چونا بھٹی دیگلور ناکہ کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 302‘307‘294‘34کے تحت جرم درج کیاگیا تھا ۔ اسکے علاوہ آرمس ایکٹ کے تحت بھی جرم درج کیا گیا ۔ پولس نے معاملے کی تفتیش کرتے ہوئے اس وقت کے ڈی واے ایس پی وجئے کباڑے نے ملزمین کے خلاف عدالت میںچارج شیٹ دائر کی ۔ ا س دوران عدالت میں یہ بات بھی کہی گئی کہ ملزم محمدیوسف کاذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے لیکن عدالت نے یہ دعویٰ مسترد کردیا۔عدالت نے 20 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے ۔آج ضلع عدالت کے احاطہ میں فیصلہ کے وقت کثیرتعداد میں لوگ موجود تھے ۔ا سلئے پولس کا خصوصی بندوبست رکھاگیاتھا ۔ایس پی سنجے جادھو ‘ ایڈیشنل ایس پی اکشے شندے ‘ڈی واے ایس پی ابھیجت فسکے ‘ وزیر آباد پولس اسٹیشن کے پی آئی سندیپ شیولے کی رہنمائی میں پی ایس آئی وکرم ہراڑے اور دیگر پولس ملازمین نے سخت بندوبست رکھا تھا۔