ناندیڑ:دھوکہ دہی مقدمہ ایڈوکیٹ شیخ وحید احمد و عظیم احمد صدیقی کی کامیاب پیروی

ناندیڑ ۔ ۰۳ اگست ۔ سُمن موٹلس کمپنی کی جانب سے کی گئی دھوکہ بازی پر ناندیڑ JMFC کورٹ میں ایڈوکیٹ شیخ وحید احمد اور ایڈوکیٹ عظیم احمد صدیقی کی کامیاب پیروی کے بعد ملزمین باعزت بری کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق بتاریخ ۸ اگست ۱۰۰۲ئ کو شکایت گذار سریندر بنسی لال ساکن وزیر آباد ، ناندیڑ نے وزیر آباد پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی کہ سُمن موٹلس پرائیویٹ کمپنی ممبئی کی جانب سے روپئے دوگنے کرنے کے لالچ دے کر دھوکہ بازی کی گئی ہے۔ شکایت گذار نے اس سلسلہ میں الزام عائد کیا تھا کہ مذکورہ کمپنی کے عہدیداران چیئرمین راج چندر شیکھر موڑا ، شمسن کامبڑے کے خلاف ۵۶ ہزار روپئے غبن کا الزام عائد کیا تھا۔وزیر آباد پولیس اسٹیشن میں ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 420 اور 34 بھ ۔ د۔ وی۔ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ کی سنوائی کرتے ہوئے JMFC کے معزز جج سری ایس۔ بی۔ ہواڑے نے گواہوں کے بیانات کی جانچ کی۔ شکایت گذار سریندر بنسی لال ، صحافی رام پرساد کھنڈیلوال و دیگر دو گواہوں کی گواہی کو ناقابل قبول قرار دے کر اور ناکافی ثبوتوں کی بناءپر بتاریخ ۳۱ اگست ۸۱۰۲ئ معزز جج نے ملزمین کو مذکورہ مقدمہ سے بری کردیا۔اِس مقدمہ کی کامیاب پیروی ایڈوکیٹ شیخ وحید احمد اور ایڈوکیٹ عظیم احمد صدیقی نے کی۔ اُن کی کامیاب پیروی پر ایڈوکیٹ سنجئے ملدوڑے ، ایڈوکیٹ سنتوش سون ٹکے اور خلیق احمد صدیقی شعیب و دیگر نے مبارکباد پیش کی ہے۔

Leave a comment