سلمان خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

پٹنہ:12ستمبر۔(ایجنسیز) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان ایک مرتبہ پھر سے مشکلوں میں گھرتے نظر آ رہے ہیں۔ ان کے خلاف بہار کی ایک عدالت نے کیس درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ سلمان خان کے خلاف یہ حکم مظفر کے ایس ڈی جی ایم نے دیا ہے۔ جس کے بعد مٹھنا پور تھانے میں کیس درج ہوگا۔ پورا معاملہ ان کے پروڈکشن ہاو¿س کی فلم لو راتری سے جڑا ہے جس کو لیکر سلمان خان کے خلاف وکیل سدھیر اوجھا نے کورٹ میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ سلمان خان پرودکشن کمپنی کی فلم لو راتری کے معاملے میں سلمان سمیت 76 دیگر لوگوں کو ملزم بنایا گیا ہے۔ لو راتری کی ٹیم پر فرقہ وارانہ ماحول بنانے کا الزام ہے۔مظفر پور کی سی جے ایم عدالت میں سلمان خان کے کلاف کیس درداخل کیا گیا ہے۔ اس کیس میں سلمان خان ، فلم کے لیڈ ہیرو آیوش شرما ، ورنیا حسین۔ انشمان جھا ، رام کپور سمیت 76 لوگوں کے خلاف نامزد مقدمہ دررج کرایا گیا ہے۔بتادیں کہ اس سے پہلے بھی فلم کے نام کو لیکر کافی ہنگامہ کیاجا چکا ہے۔ ” لو راتری” کو لیکر وی ایچ پی نے کہا تھا کہ فلم سے ہندوو¿ں کے مذہبی جذبات کو تکلیف ہو سکتی ہے۔ اس لئے اسکریننگ نہیں ہونے دی جائے گی۔گجرات کے پس منظر پر مبنی اس رومانٹک ڈرامہ فلم میں ایک جوڑے کی لو اسٹوری دکھائی ہے۔ جن کا پیار نو راتری کے دوران پروان چڑتھا ہے۔ فلم میں آیوش شرما اور ورینا حسین اہم کردار میں ہیں۔

Leave a comment