مہاراشٹر میں مراٹھا سماج کے بعد اب مسلم سماج بھی ریزرویشن کی مانگ کو لے کر جارحانہ ہو گیا ہے۔

مہاراشٹر میں مراٹھا سماج کے بعد اب مسلم سماج بھی ریزرویشن کی مانگ کو لے کر جارحانہ ہو گیا ہے۔ ریاست کی 60 مسلم تنظیموں نے ایک فورم کی تشکیل دی ہے۔ مسلم معاشرہ گزشتہ کچھ سالوں میں پانچ فیصدی ریزرویشن کی مانگ کر رہا ہے، لیکن یہ پہلا موقع ہے جب اتنی بڑی تعداد میں تنظیموں نے حکومت کے خلاف مورچہ کھول دیا ہے۔

مسلم معاشرہ بھی اب ریزرویشن کے لئے موبیلائز ہونا شروع ہو گیا ہے۔ سکل مراٹھا سمیتی کی طر‏‏‏‏‏ز پر اب مسلم ریزرویشن مشترکہ کمیٹی کا قیام کیا گیا ہے۔ کانگریس کے راجیہ سبھا رکن حسین دلوئی نے بتایا کہ مسلم سماج طویل عرصہ سے ریزرویشن کی مانگ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب قانونی طور پر ریزرویشن کی لڑائی لڑی جائے گی


اپنی رائے یہاں لکھیں