دس ماہ بعد بی جے پی کی گروپریت سنگھ سوڈی کواپوزشن کاعہدہ

0 55

ناندیڑ:11ستمبر(نامہ نگار)میونسپل کارپوریشن کے اپوزیشن رہنما کاتعطل دس ماہ بعدحل ہوگیا ہے۔بی جے پی کی گورپریت کور سوڈی کواپوزشن لیڈر کا عہدہ سونپ دیاگیا۔ تاہم، اس انتخاب کے دوران بی جے پی کا داخلی بحران سامنے آیا. بی جے پی کے چھ کارپوریٹرس اجلاس میں غیر حاضر تھے ۔مرکز اور ریاست میں بی جے پی برسراقتدار ہے اسکے باوجود کانگریس نے ناندیڑ میونسپل کارپوریشن انتخابات میں غیر متوقع کامیابی حاصل کی تھی ۔ناندیڑ میونسپلٹی میں، کانگریس نے 82 سیٹوں میں سے 73 پر کامیابی حاصل کی اور بی جے پی کو صرف 6 نشستوں پر روک دیاتھا ۔شیوسینا ایک سیٹ اور 1 نشست پرآزاد امیدوار کامیاب ہواتھا۔ی جے پی کی گورپریت کور دلیپ سنگھ سوڈی کی میونسپل کارپوریشن کے اپوزشن رہنما کیلئے سفارش کی گئی تھی. تاہم، اتفاق رائے نہیں ہوسکاتھا. گزشتہ دس ماہ سے یہ پوسٹ خالی تھی. بی جے پی نے وزیراعلیٰ سے نمائندگی کی جس کے بعد اپوزشن لیڈر کے عہدہ کا تعطل ختم ہوگیا۔