ممبئی ملاڈ مغرب میں کانگریس کی جانب سے پدیاترا جلوس نکالا گیا جس کی قیادت ممبئی کانگریس کے صدر بھائی جگتاپ نے کی۔ اس پدیاتراجلوس میں ممبئی کے نگراں وزیر اسلم شیخ، ممبئی کانگریس کے کارگزار صدر چرن سنگھ سپرا، ضلع صدر اشوک سوترالے، جنرل سکریٹری بھوشن پاٹل نیز مقامی کانگریسی کارپوریٹرس نے خصوصی طور پر شریک ہوئے جبکہ ملاڈ مالونی کے ہزاروں لوگوں نے زبردست جوش وخروش کا مظاہرہ کیا۔ ممبئی کانگریس کی جانب سے شہر کے تمام وارڈوں میں پدیاترا کا اہتمام کیا جارہا ہے۔