ممبئی: مہاراشٹر وممبئی کانگریس کی جانب سے خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ کے 809ویں عرس مبارک کے موقع پر چادر پیش کی گئی۔ ممبئی کانگریس کے دفتر راجیوگاندھی بھون منعقدہ ایک تقریب کے دوران خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے اوصاف حمیدہ کے بیان کے بعد یہ چادر اجمیر شریف درگاہ روانہ کی گئی ہے۔ اس تقریب میں مہاراشٹر کانگریس کے صدر ناناپٹولے، ممبئی کانگریس کے صدر بھائی جگتاپ، مہاراشٹر کانگریس کے کارگزار صد عارف نسیم خان، ممبئی کانگریس کے کارگزار صدر چرن سنگھ سپرا، وزیرتعمیرات اشوک چوہان، ریاستی وزیر اسلم شیخ، وزیرتعلیم ورشا گائیکواڑ، ایم ایل اے امین پٹیل، ممبئی کانگریس کے سابق صدر ایکناتھ گائیکواڑ، امرجیت سنگھ منہاس، ممبئی کانگریس کے سکریٹری بھوشن پاٹل، سندیش کونڈویلکر وببو خان کئی اہم شخصیات شریک تھیں۔