• 425
    Shares

ناسک اور رتناگری کے مختلف پارٹیوں کے عہدیدار کانگریس میں شامل

ممبئی:ناسک ورتناگیری ضلع کے بی جے پی، شیوسینا، منسے واین سی پی کے کئی عہدیداران نے آج تلک بھون میں ریاستی کانگریس کے صدرناناپٹولے کی موجودگی میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر نانا پٹولے نے کہا کہ ان عہدیدارن کے کانگریس میں شامل ہونے کی وجہ سے رتناگیری وناسک میں کانگریس پارٹی مضبوط ہوگی۔

ایم ایل اے ہیرامن کھوسکر کی قیادت میں ضلع ناسک سے مختلف پارٹیوں کے عہدیدار کانگریس میں شامل ہوئے۔ان میں بی جے پی کے سابق ضلع پریشدچیئرمین سمپت راؤ کالے، سرپنچ بالو واجے، رتن بامبلے، راجارام بھوسلے،گیانیشور بھوسلے، دتو واجے، سداشیو کالے، ونایک کالے، پانڈورنگ شندے، بی جے پی یووا مورچہ کے نلیش کڑو،تکارام سہانے، مدھوکر سہانے، اور جئے رام دھانڈے نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔جبکہ رتناگیری ضلع کے ایم این ایس کے ریاستی جنرل سکریٹری خلیل سروے، داؤد چوگلے، حامد چوگلے، این سی پی کے قادر چوگلے، شیو سینا کے محمد علی سروے، اسد سروے اور دیگر عہدیداران نے ریاستی صدرنانا پٹولے کی موجودگی میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ناناپٹولے نے ان تمام لوگوں کو پارٹی میں استقبال کرتے ہوئے آئندہ کی کارکردگی کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔ اس موقع پر آل انڈیا کانگریس پارٹی کے سکریٹری ونائب انچارج آشیش دووا، ریاستی وزیر وشیواجیت کدم، ریاستی نائب صدر حسین دلوائی، سابق ایم ایل اے حسنہ بانو خلفے، ریاستی جنرل سکریٹری وترجمان اتل لونڈھے، سکریٹری ڈاکٹر سید ذیشان احمد، دیوانند پوار، اویناس لاڈ، منوج شدنے وغیرہ موجود تھے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔