• 425
    Shares

راجیہ سبھا کے ضمنی انتخاب کے لیے کانگریس کی رجنی پاٹل نے پرچہٴ نامزدگی داخل کی

ممبئی: راجیہ سبھا کے ضمنی انتخاب کے لیے کانگریس پارٹی نے رجنی تائی پاٹل کو اپنا امیدوار بنایا ہے اور انہوں نے آج مہاوکاس اگھاڑی کے اہم لیڈران کی موجودگی میں ریاستی قانون سازل کونسل میں جاکر اپنا پرچہٴ نامزدگی داخل کردیا۔ اس موقع پر مہاوکاس اگھاڑی کے لیڈران نے امیدظاہر کی کہ چونکہ ہمارے پاس مکمل اکثریت ہے اس لئے رجنی پاٹل یقینی طور پر منتخب ہونگی۔

پرچہٴ نامزدگی داخل کرنے کے اس موقع پر ریاستی کانگریس کے صدر ناناپٹولے ، وزیر محصولات بالا صاحب تھورات ، این سی پی لیڈر اور ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار ، شیو سینا کے لیڈرا اور شہری ترقی کے وزیر ایک ناتھ شنڈے ، سابق وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان ، وزیر برائے عوامی تعمیرات اشوک چوان ، وزیر توانائی ڈاکٹر نتن راؤت ، مویشی پالن کے وزیر سنیل کیدار ، وزیر گلاب راؤ پاٹل ، وزیر زراعت دادا بھوسے ، وزیر مملکت ستیج پاٹل ، وشواجیت قدم ، ممبرپارلیمنٹ سپریا سولے ،ممبرپارلیمنٹ بالو دھنورکر ، ممبئی کانگریس صدر بھائی جگتاپ ، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سکریٹری اور مہاراشٹر کے کو انچارج آشیش دعا ، ایم ایل اے امر راجورکر ، بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے شتیج ٹھاکر ، ایم ایل اے سریش ورپوڈکر ،ایم ایل اے سنگرام تھوپٹے ،ایم ایل اے شیریش نائک ،ایم ایل اے پرکاش سروے ، کانگریس کی شعبہٴ خواتین کی ریاستی صدر سندھیاتائی ساوالاکھے ، جنرل سکریٹری اور ریاستی کانگریس کے ترجمان اتل لونڈھے اور این ایس یو آئی کے ریاستی صدر امیر شیخ موجود تھے.

MPCC Urdu News 22 Sep 21.docx

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔