ڈیجیٹل ممبررجسٹریشن مہم کو جن آندولن بنائیں: ناناپٹولے

ممبئی:آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ذریعے شروع کی گئی ڈیجیٹل ممبرسازی مہم کو مہاراشٹر میں بھرپورکامیاب کرنا ہے۔ ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ قومی سطح پر مہاراشٹر میں سب سے زیادہ ممبربنائے جائیں اوراس کے لئے ضرور ی ہے کہ ہم اس ڈیجیٹل ممبرسازی مہم کو جن آندولن میں تبدیل کردیں۔ یہ اپیل آج یہاں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ناناپٹولے نے تمام اضلاع کے صدور ونگراں کے ساتھ آن لائن میٹنگ میں کہیں۔

اس موقع پر رہنمائی کرتے ہوئے پٹولے نے مزید کہا کہ اس مہم کے لیے ہر بوتھ پر چار رضاکاروں کی بھرتی کی جائے گی جن میں تین مرد اور ایک خاتون رضاکار کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان رضاکاروں کو ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کوارٹر میں تکنیکی امور کی تربیت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ممبر رجسٹریشن مہم شفاف اور قابل اعتماد ہے۔ ممبران کی رجسٹریشن کے بعد انہیں شناختی کارڈ بھی دیا جائے گا۔ مہاراشٹر ہمیشہ تمام قومی سطح کے پروگراموں میں ایک بڑا حصہ دار رہا ہے۔اس موقع پر ریاستی صدر کے ساتھ ریاست کے نائب صدر بی ای نگرالے اور سوشل میڈیا شعبے کے ریاستی صدر وشال متموار بھی موجود تھے۔

Leave a comment