• 425
    Shares

بلدیاتی انتخابات کے لیے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کومضبوط کیجئے: ناناپٹولے

کانگریس کے ضلعی صدور، ممبرانِ اسمبلی وتمام شعبوں کے سربراہان کی میٹنگ کا انعقاد

ممبئی:آنے والے ضلع پریشد، میونسپل کارپوریشن، و بلدیاتی انتخابات انتہائی اہم ہیں اس انتخاب کے لیے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کیجئے۔ بوتھ کمیٹیوں کی نہایت مضبو ط تشکیل کیجئے اور اس انتخاب میں کانگریس پارٹی کو بھرپورکامیابی کے لیے کام میں جٹ جائیے۔ یہ اپیل آج یہاں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدرناناپٹولے نے کی ہے۔ وہ یہاں کانگریس کے ریاستی دفتر تلک بھون میں ضلعی صدور، ممبرانِ اسمبلی وپارٹی کے تمام شعبوں کے سربراہان کی میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ممبرپارلیمنٹ راہل گاندھی کے مطابق پارٹی کو جدوجہد کرنے والے کارکنان کی ضرورت ہے۔ پارٹی کے لیے کام کیجئے، کسی بھی طرح سمجھوتے کے بغیر بلدیاتی انتخابات میں کانگریس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے سخت محنت کیجئے۔ مہاوکاس اگھاڑی حکومت لوگوں کی توقعات پر اتر ی ہے اورڈیڑھ سال کی مدت میں قانون سازکونسل انتخاب سمیت گرام پنچایت انتخاب میں بھی کانگریس پارٹی نے بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے کام کاج کو لوگوں تک پہنچائیں، نئے جوش وجذبے اور طاقت کے ساتھ کام میں جٹ جائیے۔

اس میٹنگ میں سابق وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوان، ممبئی کانگریس کے صدر بھائی جگتاپ، ریاستی ورکنگ صدرنسیم خان، شیواجی راؤ موگھے، چندرکانت ہنڈورے، بسوراج پاٹل، پرنیتی شندے، کنال پاٹل،ایم ایل اے شرد رن پسے، ریاستی نائب صدر موہن جوشی، وومن کانگریس کی ریاستی صدر سندھیا ساولاکھے، کسان کانگریس کے شام پانڈے، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سکریٹری آشیش دووا، وامسی ریڈی، این ایس یو آئی کے امیر شیخ، یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر ستیہ جیت تانمبے، ریاستی ترجمان اتل لونڈھے، پرمودمورے و دیوانند پواروغیرہ موجود تھے۔

سابق ریاستی وزیر اشوک شندے اپنے کارکنان سمیت کانگریس میں شامل

ممبئی: سابق ریاستی وزیر ووردھا ضلع کے ہینگن گھاٹ حلقہئ اسمبلی کے ساقب ایم ایل اے اشوک شندے نے تلک بھون میں ہونے والے ایک پروگرام میں اپنے کارکنان کے ساتھ کانگریس کے ریاستی صدرناناپٹولے کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔

اس موقع پر نانا پٹولے نے کہا کہ ریاست میں مہاوکاس اگھاڑی حکومت کی قیام کے بعد بعد کانگریس پارٹی میں شامل ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جو کانگریس پارٹی اور حکومت پرلوگوں کا اعتماد مضبوط ہونے کا واضح ثبوت ہے۔ پٹولے نے شندے کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ان کے پارٹی میں شامل ہونے سے ہنگن گھاٹ اور وردھاضلاع میں کانگریس پارٹی کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ پٹولے نے یہ بھی کہا کہ ابھی مختلف پارٹیوں کے بہت سے لیڈران کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کی خواہش رکھتے ہیں۔اشوک شندے کے کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کے موقع پر منعقدہ اس پروگرام میں سابق وزیراعلیٰ پرتھوی راج چوہان،ریاستی کارگزر صدر اور سابق وزیر نسیم خان، ریاستی کارگزار صدرچندکانت ہنڈورے، ممبئی کانگریس کے صدرایم ایل اے بھائی جگتاپ وغیرہ موجود تھے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔