MPCC Urdu News 29 Sep 21

ضلع پریشدانتخابات میں بی جے پی کا صفایا کردیجئے: ناناپٹولے

پالگھرکی ہمہ جہت ترقی کے لیے کانگریس پابندِ عہد

ممبئی: کانگریس کا نظریہ ہی ملک، آئین اور تمام طبقے کے لوگوں کی ترقی کا ضامن ہے۔ کانگریس کی ایک تاریخ اور مستقبل بھی ہے، لیکن بی جے پی کی نہ کوئی تاریخ ہے اور نہ ہی مستقبل۔ بی جے پی اگر ایک جانب ملک کو بیچ رہی تو دوسری جانب ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کے بنائے ہوئے آئین کو تبدیل کرنے کی بھی سازش رچ رہی ہے۔ اس لئے آنے والے ضلع پریشد انتخابات میں بی جے پی کا صفایا کیجئے: یہ اپیل آج یہاں مہاراشٹرپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ناناپٹولے نے کی ہے۔وہ ضلع پریشد انتخابات کے پیشِ نظر پالگھر میں ایک جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ جب ریاست میں کانگریس کی حکومت تھی تو اس وقت کے وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان نے ضلع پالگھر کی ترقی کا عزم کرتے ہوئے اسے ایک ضلع بنانے کا فیصلہ کیا اور اس کے لیے اضافی فنڈز بھی فراہم کیے۔ آج بھی کانگریس پارٹی پالگھر کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ کانگریس کا موقف عام آدمی کے ساتھ کرنے کا ہے۔پٹولے نے کہا کہ بی جے پی دورِ حکومت میں آدیواسیوں کے لیے جاری کھاؤٹی اسکیم قصداً بند کردی گئی تھی جسے مہاوکاس اگھاڑی حکومت نے دوبارہ شروع کیا ہے۔ بی جے پی نے غریبوں کو مفت گیس دینے کے نام پر اجوالا اسکیم لائی لیکن مٹی کا تیل دینا بندکردیا۔ اب گیس سیلنڈر کی قیمت 900روپئے ہوچکا ہے جوغریبوں کی پہنچ سے باہر ہے۔ اس لئے بی جے پی کی اجوالا اسکیم محض دکھاوے کی ایک اسکیم بن کررہ گئی ہے۔ اب جن کے پاس گیس سیلنڈر ہے وہ بی پی ایل اسکیم کا بھی فائدہ حاصل نہیں کرسکتے ہیں، یہی دراصل بی جے پی کا منصوبہ ہے کہ غریبوں کو اس قدر پریشان کردیا جائے کہ ان کا جینا مشکل ہوجائے اور وہ امیروں کے غلام بن جائیں۔ پٹولے نے کہا کہ کانگریس ہمیشہ قبائلیوں، محروموں اور عام آدمی کے ساتھ کھڑی رہی ہے اورکھڑی رہے گی تاکہ عام لوگ عزت کے ساتھ زندگی گزار سکیں اور ان کے حقوق واختیارات برقرار رہیں۔

اسی جلسے میں دلت پنتھرنے ریاست میں ضلع پریشد وپنچایت سمیتیوں کے ضمنی انتخابات کے لیے کانگریس کو اپنی حمایت کا اعلان کیا۔ دلت پنتھر کے قومی صدر بالاصاحب پڈول نے اس موقع پر کہا کہ کانگریس ریاست میں پچھڑے طبقات کو انصاف دینے کے لئے پابندعہد ہے اس لئے ہم ان کی حمایت کا اعلان کررہے ہیں۔ اس جلسے میں ریاستی کانگریس کے نائب صدر حسین دلوائی، ریاستی جنرل سکریٹری وجئے پاٹل، ریاستی سکریٹری منیش گنورے، پالگھر ضلع صدر دیواکر پاٹل، پالگھر ضلع ورکنگ صدر رفیق بھورے، کسان کانگریس کے پراگ پاشٹے، پالگھر کے نائب انچارج سنتوش کینے وغیرہ موجود تھے۔

Letter of Dalit Panther 29092021.pdf