MPCC Urdu News 29 Nov 21

2

پرم ویر سنگھ اور سچن وازے کی ملاقات کے پیچھے کون ہے؟

ریاستی کانگریس کے ترجمان اتل لونڈھے کا اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ

ممبئی:چاندیوال کمیشن کے سامنے تفتیش کے دوران ممبئی کے سابق پولس کمشنر پرم ویر سنگھ اور سچن وازے کے درمیان ہوئی ملاقات پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ریاستی کانگریس کے ترجمان اور جنرل سکریٹری اتل لونڈھے نے کہا ہے کہ اصول کے مطابق تفتیش کے دوران دو افراد یا ملزم اس طرح سے نہیں مل سکتے۔ سوال یہ پیدا ہوتا یہ کہ ان دونوں کو ملنے کی اجازت کس نے دی؟ اس کی اعلیٰ سطحی انکوائری ہونی چاہیے۔ اتل لونڈھے کے مطابق پرم ویر سنگھ اور سچن وازے دونوں بہت سے یکساں معاملات میں ملزم ہیں اور دونوں ملزمین کا اس طرح آپس میں مل کر بات چیت کرنا تشویشناک ہے۔ یہ تفتیش کے عمل میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔لونڈھے نے کہا کہ مہاراشٹر میں ایسا واقعہ کبھی نہیں ہوا۔ اس کی گہرائی سے جانچ ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پرم ویرسنگھ اور وازے کے درمیان کیا بات چیت ہوئی اور اس کے پیچھے کون ہے؟ اس کی معلومات ریاست کے لوگوں کے سامنے آنی چاہیے۔