• 425
    Shares

مہاراشٹر وممبئی کی اہمیت کم کرنے میں مودی حکومت رات دن مصروف:سچن ساونت

ممبئی: مرکزی حکومت کی جانب سے ممبئی ایئرپورٹ کے ہیڈکوارٹر کو احمدآباد میں منتقل کئے جانے پر کانگریس نے سخت تنقید کرتے ہوئے اسے بی جے پی کا ’مہاراشٹردروہ‘ قرار دیا ہے۔ پارٹی کے ریاستی ترجمان وجنرل سکریٹری سچن ساونت نے کہا ہے کہ ممبئی ایئرپورٹ کا صدردفتر ممبئی سے احمدآباد لے جانا دراصل مودی کا مہاراشٹر کی عوام کو ایک پیغام ہے کہ وہ اپنے دورِ اقتدار میں مہاراشٹر کی اہمیت کو کم کردیں گے۔

ساونت کے مطابق ایئرپورٹ پر ہونے والے دانڈیا رقص بہت کچھ بیان کرتا ہے۔ ممبئی کی اہمیت کم کرنے کے لئے گزشتہ ۷ سالوں میں مرکز کی مودی حکومت کی جانب سے جو کوششیں ہوئیں، یہ انہیں کا ایک حصہ ہے۔ اسی طرح اس سے قبل بین الاقوامی مالیاتی مرکز کو بھی ممبئی سے گجرات منتقل کردیا گیا۔ جبکہ مہاراشٹر نے کسی بھی صنعت یا صنعتکار کے ساتھ کبھی کوئی جانبداری نہیں کی۔ بہت سے سرمایہ کار مہاراشٹر میں آئے اور مہاراشٹر کے ہی ہورہے۔ ممبئی ایئرپورٹ اس سے قبل جی وی کے نامی آندھراپردیش کی کمپنی کے پاس تھی۔ جی وی کے نے ممبئی ایئرپورٹ کے صدر دفتر کو کبھی بھی آندھرا پردیش نہیں لے گئی یا ایئرپورٹ پر کوچی پوڑی رقص نہیں کرایا۔ لیکن مرکز کی مودی حکومت مہاراشٹر وممبئی کی اہمیت کوکم کرنے کے لئے مہاراشٹر کی صنعتی اکائیوں کو ایک ایک کرکے گجرات منتقل کررہی ہے۔ بی جے پی کی ان حرکتوں سے مہاراشٹر کی عوام واقف ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔