کوآپریشن کے ذریعے کانگریس کے نظریات گھرگھر تک پہنچائیے: ناناپٹولے

5

محکمہ کوآپریشن کے نومنتخب عہدیداران کے استقبالیہ پروگرام کا انعقاد

ممبئی:ریاست میں کوآپریٹو تحریک کانگریس کے ذریعے جڑ پکڑی اور ہر جگہ پھیلی۔’کوآپریشن سے خوشحالی کی طرف‘ پروگرام کے تحت لوگوں کو خوشحال بنانے میں اس تحریک نے اہم کردار ادا کیاہے۔آئندہ بھی شہری ودیہی علاقوں میں کوآپریشن کوفروغ دیجئے اور اسی کے ذریعے کانگریس کی نظریات کو گھرگھرتک پہنچائیے۔ یہ اپیل آج یہاں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے محکمہ کوآپریشن کے نومنتخب عہدیداران کے استقبالیہ پروگرام میں کی ہے۔

تلک بھون دادرمیں منعقد ہ اس پروگرام میں کوآپریشن ڈپارٹمنٹ کے ریاستی صدر ایڈووکیٹ شوبھانگی شیرکر، ریاستی نائب صدر سنجے راٹھوڑ، نائب صدر اور سابق ایم ایل اے حسنہ بانو خلیفے، وی جے این ٹی ڈپارٹمنٹ کے ریاستی صدر مدن جادھو، کسان سیل کے پراگ پاشٹے، چیف ترجمان اتل لونڈھے، ریاستی جنرل سیکرٹری جو جو تھامس، یشونت ہاپے وغیرہ موجود تھے۔

اس موقع پر ریاستی صدر نے مزید کہا کہ کوآپریشن کی وجہ سے ریاست کی ترقی کو تقویت ملی اور مہاراشٹرا ملک کی سرکردہ ریاستوں میں سے ایک بن گئی ہے لیکن مرکز کی بی جے پی حکومت نے کوآپریشن کی جانب سے نہ صرف اپنی آنکھیں موندلیں بلکہ اسے ختم کرنے کے لیے مرکز میں کوایک بنادیا۔ پٹولے نے کہا کہ بی جے پی ملک میں ہر طرح کے کوآپریشن کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ لیکن اب تک کی تاریخ بتاتی ہے کہ دہلی کے لیے مہاراشٹر پر قابو پانا ممکن نہیں ہے چاہے وہ مہاراشٹر کے بارے میں کتنا ہی اغماض برتے۔ اگر آپ ملک اور ریاست کی موجودہ سیاسی تصویر کو بدلنا چاہتے ہیں تو سخت محنت کریں اور مہاراشٹر اور ملک میں ایک بار پھر کانگریس کی حکومت لائیں۔اس موقع پر کوآپریشن محکمہ کے ریاستی صدر شوبھانگی شیرکر، چیف ترجمان اتل لونڈھے اور دیگر لیڈران نے بھی خطاب کیا۔

تھانے،بھیونڈی وکلیان کی سیکڑوں خواتین کی کانگریس میں شمولیت

مہاراشٹر پردیش کانگریس کے وی جے این ٹی ڈویژن کے ریاستی صدر مدن جادھو کی قیادت میں اور ریاستی صدر ناناپٹولے کی موجودگی میں تلک بھون میں منعقدہ تقریب میں ممبئی اور چیمبور،باندرہ، تھانے، بھیونڈی و کلیان کی سینکڑوں خواتین نے اس موقع پر کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کیں۔