• 425
    Shares

ملک کا آئین اور اتحادبرقراررکھنے کے لیے کانگریس کی جدوجہد

مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کو سبق سکھائیں: ناناپٹولے

ممبئی:کانگریس پارٹی نے آزادی سے قبل بھی اور بعد میں بھی ملک کی ترقی میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے۔ آزادی کے بعد ہندوستان کو خود انحصار بنانے کے لیے کانگریس حکومت نے ترقیاتی کاموں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کیا،جس سے ملک کا بنیادی ڈھانچہ وجود میں آیا۔تعلیمی نظام، سڑکیں، پانی وصحت کا نظام تیار ہوا۔ ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کے بنائے گئے آئین اور کانگریس پارٹی کے نظریات کی بنیاد پر ملک میں اتحاد برقرار رکھا گیا لیکن گزشتہ ۷ سالوں سے یہ مکمل نظام تباہ کیا جارہا ہے۔ کانگریس پارٹی کے ملک کا آئین اور اتحاد سب سے بالاتر ہے جسے مکمل طو پر محفوظ رکھنے کے لیے ہم جدوجہد کررہے ہیں۔ یہ باتیں آج یہاں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدربالاصاحب تھورات نے کہی ہیں۔ وہ آزادی کی ڈائمنڈجوبلی کی مناسبت سے کانگریس کی جانب سے چلائی جانے والی ’رائیگاں نہ جائے قربانی‘ مہم کے تحت اورنگ آباد میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ ملک کی آزادی کی تحریک میں شامل نہیں تھے وہی لوگ مذہب کے نام پر ملک کو تقسیم کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ آزادی کے بعد سے ملک میں تمام ذاتوں اور مذاہب کے لوگ آپس میں گھل مل کر رہ رہے ہیں مگر مذہب کے نام پر سیاست کرتے ہوئے دراڑ پیدا کیاجارہا ہے۔وزیراعظم نریندرمودی نے 14 اگست کو تقسیم کی ہولناک دن کے طور پرمنانے کا اعلان کرکے بی جے پی کے سوچ کو ظاہر کردیا ہے۔ جس دن ملک تقسیم ہوا، بے انتہائی خونریزی ہوئی اس دن کو یادگار دن کے طور پر منانے کی آخر کیا وجہ ہے؟ ملک میں گزشتہ 7 سالوں سے آزادی اظہار کا گلا گھونٹا جا رہا ہے۔ حکومت کے خلاف لکھنے اور بولنے والوں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔ وزیراعظم ان کسانوں کے احتجاج ومظاہرے کا نوٹس بھی نہیں لیتے ہیں جوگزشتہ 9 ماہ سے دہلی کی سرحدپر بیٹھے ہوئے ہیں۔ بے روزگاری اور مہنگائی کا مسئلہ نہایت سنگین ہوچکا ہے، ملک کے نوجوانوں کو حالات کی سنگینی کو پہچان کر اپنی آواز بلند کرنی چاہیے۔جولوگ مذہب کے نام پر لوگوں میں تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں انہیں سبق سکھایا جانا چاہیے۔

اس پروگرام میں ریاستی کانگریس کے کارگزارصدر شیواجی راؤ موگھے، چندرکانت ہنڈورے، ریاستی کانگریس کے نائب صدر ایم ایم شیخ، سنجئے راٹھوڑ، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سیکرٹری سمپت کمار، سیوادل کے ریاستی صدر ولاس اوتاڈے، ایم ایل اے کیلاس گورنٹیال،ایم ایل اے راجیش راٹھور، ریاستی ترجمان اتل لونڈھے، شہر کانگریس کے صدر محمد ہشام عثمانی، ضلعی صدر کلیان کالے، سابق رکن پارلیمنٹ اُتم سنگھ پوار، ریاستی جنرل سکریٹری اور مہم کے کوآرڈینیٹر ونایک دیشمکھ، ابھے چھاجیڈ، میناتائی شیلکے، مظفر خان، پاپا مودی، جتیندر دیہاڈے، دیوانند پوار وغیرہ موجود تھے۔اس موقع پرتحریک آزادی کے مجاہدین وان کے اہلِ خانہ کے لوگوں کو اعزاز واکرام سے نوازا گیا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔